بھٹکل: بی جےپی عوام اور دستور مخالف کاموں کو جاری رکھے ہوئے ہے : ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر عبدالمجید

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd December 2022, 3:22 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:یکم دسمبر(ایس اؤ نیوز) ریاست میں بی جے پی کی حکومت عوام دشمن اور دستور مخالف پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے اپنے کاموں کوجاری رکھے ہوئے ہے ، ریاستی گورنر کو چاہئیے کہ وہ فوری طورپر مداخلت کرتےہوئے حکومت کو برطرف کرنے کا سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی ) کے ریاستی صدر عبدالمجید میسور نے الزام لگایا۔

وہ یہاں بھٹکل ایس ڈی پی آئی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بات کررہے تھے۔ انہوں نےکہاکہ وزیر اعلیٰ کے دفتر کولائے ہوئے  بنگلورو ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے اشتہاری اصولوں کےفائلس غائب ہوئے ہیں، دراصل یہ ثابت کرتاہے کہ رشوت خوری کس حد تک پہنچ چکی ہے۔

2023کے ودھان سبھا انتخابات کے لئے اب صرف 5-6مہینے باقی ہیں، اس دوران رائے دہندگان کی انفرادی معلومات کو چوری کرتےہوئے لاکھوں نام ووٹر لسٹ سے غیر قانونی طورپر خارج کئے گئے ہیں، اس گھپلہ میں ’چِلومے ‘ نامی ادارے کا ہاتھ ہونا بالکل واضح ہے، اس کے ساتھ بی جے پی حکومت کے وزیر اشوتھ نارائن کا نام بھی جوڑا گیا ہے ،اسی سے واضح ہوتاہے کہ بی جے پی  رائے دہندگا ن کی فہرست میں گول مال کرتےہوئے  انتخابات جیتنےکا خواب دیکھ رہی ہے۔

گذشتہ 7برسوں سے دکشن کنڑا کے سورتکل میں غیر قانونی ٹول گیٹ کے ذریعے قریب 400کروڑر وپئے ٹول فیس وصول کی گئی ہے۔ اس کے خلاف عوام  لگاتار جدوجہد کرتے رہے ہیں، صرف ایک ہفتہ پہلے ٹول گیٹ بند کیاگیا ہے ، دکشن کنڑا کے ایم پی نلین کمارکٹیل نے ٹویٹ کرتےہوئے مرکزی وزیر نتین گڈکری اور وزیر اعظم مودی کا شکریہ اداکیا۔ لیکن سورتکل ٹول سے 17کلومیٹر دور واقع ہیجماڑی ٹول پر دونوں ٹول کی فیس جمع کرکے وصول کی جارہی ہے۔

بی جےپی ،مذہبی نفرت کے ذریعے اقتدار پر قابض رہنے کی کوشش میں ہے ، ہندوتوا کے نام پر چند راؤڈیوں کو سامنے کیا جارہاہے، اور یہ راؤڑی صبح ہوتے ہی سماجی صحت کو بگاڑنے کاکام کررہے ہیں۔ حکومت کے ماتحت والی کوکے سبرامنیا مندر کے صحن میں غیر ہندوؤں کے لئے بیوپار پر پابندی والے بیانر لگانا قابل مذمت ہے۔ منی پال ٹکنکل یونیورسٹی میں ایک پروفیسر نے مسلم متعلم کو دہشت گرد کہاہے، اس تعلق سے وڈیو بھی وائرل ہواہے، فرقہ وارانہ نفرت پھیلانےو الی میڈیا اور فاشسٹ بی جے پی کے تعلیمی اداروں میں اس طرح مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلائی جارہی ہے۔ اترکنڑا ضلع میں بھی 5سال پہلے پریش میستا نامی غریب نوجوان کی موت ہوئی تھی تو مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے  معصوم نوجوانوں کو جیل بھیجا گیا اور مسلمانوں کی ہرجگہ بے عزتی کی گئی ۔ لیکن جانچ کرنے والی سی بی آئی نے بی رپورٹ سونپی ، اس کےلئے معافی مانگنے کا انہوں نے مطالبہ کیا۔

فرقہ وارانہ نفرت کے سہارے انتخابات جیتنےوالے اننت کمار ہیگڈے کو یہاں کی ترقی کے متعلق کوئی فکر نہیں ہے۔ ضلع میں میڈیکل کالج کا قیام جیسے ترقیاتی کام نہیں ہورہے ہیں۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے ضلع صدر توفیق بیاری ، سکریٹری اشرف ماچار، ضلع سکریٹری وسیم منیگار، ثاقب شیخ وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...