کسان رہنما راکیش ٹکیٹ پرحملہ اور منہ پر سیاہی پوتی، مجھ پر حملہ کرناٹک کی بی جے پی حکومت کی سرپرستی میں کروایا گیا ہے؛ راکیش ٹکیٹ کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 31st May 2022, 11:09 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،31؍مئی(ایس او  نیوز)کرناٹک کی راجدھانی بنگلور میں کسان لیڈر راکیش ٹکیت کی سکیورٹی میں بڑی کوتاہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔پہلے شہر کے گاندھی بھون میں پیر کے روز ایک اخباری کانفرنس کے دوران کسان رہنما راکیش سنگھ ٹکیت پر پہلے تومائیک سے حملہ کیاگیااورپھر چند شرپسندوں نے گھس کر ان کے منہ پر سیاہی پوت دی۔ ٹکیت جو بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان ہیں اور مرکزی حکومت کی طرف سے گزشتہ سال لائے گئے تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی تحریک میں پیش پیش رہے۔

پیر کی صبح وہ گاندھی بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے کہ 12افراد کمرے میں داخل ہوئے اور کانفرنس سے خطاب کے دوران ٹکیت کے منہ پر سیاہی پھینک دی۔اس حملہ کے ویڈیو سوشیل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں۔ یہاں کے مناظر میں پریس کانفرنس کے کمرے میں ہنگامے اور کمرے میں موجود افراد پر کرسیاں پھینک کر مارے جانے کے مناظر دکھائی دئیے۔ ٹکیت نے اس واقعہ کیلئے مقامی پولیس کو ذمہ دار ٹھہرایااور کہا کہ ان پر حملہ کرناٹک کی بی جے پی حکومت کی سرپرستی میں کروایا گیا۔

اس اخباری کانفرنس میں ٹکیٹ کرناٹک میں کسان رہنما کوڈ ی ہلی چندرا شیکھر پر حال ہی میں ایک ٹی وی چینل کے ذریعے کروائے گئے اسٹنگ آپریشن کے بعد بس ہڑتال ختم کروانے کے عوض بھاری رقم کا سودا کرنے کے متعلق الزامات کے بارے میں بول رہے تھے۔ اس واقعہ کے بعد شہر کے ہائی گراؤنڈس پولیس تھانے میں ایک ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے اور ٹکیت پر حملہ کرنے والے گروپ میں شامل چند افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ حملہ آوروں نے راکیش ٹکیت مردہ باد اور مودی زندہ باد کے نعرے لگائے۔ حملہ کے بعد ٹکیت نے میڈیا سے کہا کہ ان پر حملے کیلئے مقامی پولیس ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی ذمہ داری تھی کہ ان کو سکیورٹی فراہم کرے لیکن وہ ایسا نہ کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ریاست کی بی جے پی حکومت کی ملی بھگت سے کروایا گیا۔ اس حملہ کی کسان ایکتا مورچہ نے شدیدمذمت کی ہے اور کہا ہے کہ راکیش ٹکیت پر یہ حملہ بزدلانہ حرکت ہے۔ مورچہ نے کہا کہ اس طرح کے حملے بار بار کسانو ں کے حوصلوں کو توڑنے کیلئے کروائے جاتے ہیں لیکن ان حرکتوں سے کسانوں کے حوصلے ٹوٹیں گے نہیں بلکہ مزید بلند ہوں گے۔اس سے قبل 28مئی کو جے ڈی ایس کارکنوں نے کسان رہنما کوڈی ہلی چندرا شیکھر کا گھیراؤ کر کے ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...