بھٹکل، 10/ نومبر (ایس او نیوز) کچھ دن پہلے بی جے پی لیڈر کے اشتعال انگیز بیان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے پولیس کے پاس جو شکایت درج کروائی تھی اس کے رد عمل میں بی جے پی نے اب ایس ڈی پی آئی کے خلاف شکایت درج کروائی ہے ۔
بھٹکل بی جے پی منڈل صدر لکشمی نارائین نائک کی طرف سے شہری پولیس تھانے میں درج کروائی گئی شکایت کے مطابق ایس ڈی پی آئی کے لیڈروں نے احتجاج کے دوران سنگھ پریوار، ویر ساورکر اور دیگر تنظیموں اور شخصیات کے خلاف فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والی تقریریں کیں اور نعرے لگائے ۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ ایس ڈی پی آئی کے نام پر جمع ہونے والے ان لیڈروں پر شبہ ہے کہ وہ اس سے قبل پی ایف آئی میں بھی سرگرم رہے ہیں۔ توفیق بیاری، وسیم منیگار کے ساتھ پچاس سے زیادہ افراد نے احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے اشتعال انگیز تقریریں کی ہیں اور نعرے لگائے ہیں ۔ یہ سماج میں بد امنی پیدا کرنے والی حرکت ہے ۔
ایس ڈی پی آئی کی طرف سے کی گئی احتجاج کی ویڈیو سی ڈی فراہم کرتے ہوئے پولیس سے مانگ کی گئی ہے کہ ان لیڈروں اور مظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائَے ۔ سرکل پولیس انسپکٹر گوپال کرشنا نے میمورنڈم وصول کیا ۔ اس موقع پر ایس آئی نوین موجود تھے ۔
پولیس کے پاس شکایت درج کرنے والے وفد میں بی جے پی پسماندہ طبقات شعبہ کے ریاستی نائب صدر ایشور نائک ، بی جے پی ضلع سیکریٹری سبرایا دیواڑیگا، شریکانت نائک، بھٹکل بی جے پی منڈل جنرل سیکریٹری شرینواس نائک مٹھلّی ، دنیش نائک ، راجیش نائک ، پرمود جوشی ، شرینواس نائک ہنومان نگر ، یشو دھر نائک ہیبلے ، سنتوش نائک ، ناگیش نائک ہیبلے ، ناگیندرا نائک ، سنیل کامت وغیرہ موجود تھے ۔