بی جے پی نے مزدوروں کی گھر پہنچنے کی بیتابی کا ذاتی فائدہ اٹھایا: اکھلیش یادو

Source: S.O. News Service | Published on 21st May 2020, 1:06 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،21؍مئی (ایس او نیوز؍یو این آئی)  سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کورونا بحران کے اس گھڑی میں مزدوروں کو گھر پہنچنے کی بیتابی کو بھی اپنی سیاسی مفاد کے لئے استعمال کرنے میں ذرا بھی تامل سے کام نہیں لے رہی ہے۔

یادو نے بدھ کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ ریاست میں دن رات چل رہے مزدوروں کی حالت زار کی دردناک کہانی سن کر دل دہل جاتا ہے۔ روز ہی و ہ حادثے کا شکار ہوکر جانیں گنوا رہے ہیں۔ اس سب سے بے پرواہ بی جے پی حکومت نے سبھی انسانی اقدار کو روند یا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمجھ میں نہیں آتا کہ جب سرکاری، پرائیویٹ اسکولوں کی پچاسوں ہزار بسیں کھڑے۔کھڑے دھول کھارہی ہیں تو ریاستی حکومت مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے لئے ان بسوں کا استعمال کیوں نہیں کررہی ہے۔ حکومت کی ہٹ دھرمی بہت بھاری پڑرہی ہے۔ جومدد کو ہاتھ بڑھاتے ہیں ان کو جھٹک دینے کا غیر انسانی برتاؤبی جے پی کا عمل بن گیا ہے۔

یادو نے کہا کہ بی جے پی بہانے پر بہانے بنا کر مزدوروں کے گھر پہنچنے میں روکاوٹ بن رہی ہے۔ بھوکے۔پیاسے مزدور،خواتین، بچے بھیانک گرمی میں مشقت جھیل رہے ہیں۔ بی جے پی حکومت کی غریب اور مزدور مخالف پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ روزانہ ہی سڑک حادثوں میں مزدوروں کی جانیں جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوریا میں مہلوکین کے ساتھ بی جے پی حکومت کے بے حس رویہ کو دنیا جان چکی ہے۔ اٹاوہ میں ٹرک کی زد میں آکر چھ کسانوں کی موت ہوگئی۔ کانپور میں آگرہ ۔لکھنؤ ایکسپریس وے پر پیش آئے حادثے میں مزدوروں کے بچوں کی موت ہوگئی اور 12 لوگ زخمی ہوگئے۔ اعظم گڑھ کے اترولیا میں ہائی وے پر مئو باشندہ دو طلبہ سمیت تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ حکومت کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...

بی جے پی جھوٹ پھیلاتی رہی لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا، کیرالہ میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے وائناڈ اور ونڈور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور ...

لوک سبھا انتخاب 2024: دوسرے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران کی قسمت کا فیصلہ 26 اپریل کو

لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں ملک بھر کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان سبھی سیٹوں کے لیے انتخابی تشہیر بدھ کی شام ختم ہو گئی۔ دوسرے مرحلہ کی اہم سیٹوں میں کیرالہ کی وائناڈ؛ بہار کی کشن گنج، کٹیہار، بھاگلپور، بانکا؛ چھتیس گڑھ کی راجناند گاؤں، مہاسمند و ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...