بی جے پی کو زبردست جھٹکا،ہرک سنگھ راوت کانگریس میں شامل ہو سکتے ہیں

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2022, 12:30 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 17؍ جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتراکھنڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو آج زبردست جھٹکا لگ سکتا ہے کیونکہ کابینہ وزیر ہرک سنگھ راوت کانگریس میں شامل ہو سکتے ہیں ۔ اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے بی جے پی نے کابینی وزیر ہرک سنگھ راوت کو چھ سال کے لیے پارٹی سے نکال دیا ہے۔ واضح رہے ہرک سنگھ راوت کابینہ سے پہلے ہی استعفی دے چکے تھے جس کو تسلیم نہیں کیا گیا تھا اور ان کو منانے کی کوشش کی جا رہی تھی لیکن اب ان کا استعفی بھی قبول کرنے کے لئے کہہ دیا گیا ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر مدن کوشک کے حوالے سے پارٹی کے میڈیا انچارج منویر سنگھ چوہان نے کہا کہ ڈاکٹر راوت کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کے سبب پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ڈسپلن کی خلاف ورزی قبول نہیں کی جائے گی۔

غور طلب ہے کہ مسٹر راوت ماضی میں کئی بار ’دَل بدَل‘ کرنے کے ساتھ ہی متنازعہ بیان بازی کرتے رہے ہیں۔ سنہ 2016 میں کانگریس حکومت میں وزیر رہتے ہوئے انہوں نے وزیر اعلیٰ اور حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر کے حکومت کو گرا دیا تھا۔ اس کے بعد نو اراکین اسمبلی کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ سنہ 2017 میں انھیں ریاست کی بی جے پی حکومت میں وزیر بھی بنایا گیا تھا۔ یہاں بھی کئی بار ان پر ہٹ دھرمی کے الزامات لگے۔ ہرک سنگھ راوت کا بی جے پی سے نکالا جانا بی جے پی کے لئے ایک زبردست سیاسی جھٹکا مانا جا رہا ہے۔ بی جے پی کے خلاف پہلے ہی کافی ناراضگی ہے اور پانچ سال کے دوران تین تین وزیر بنانا اس کے خلاف جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...