انتخابات میں رپورٹ کارڈ نہیں دے پا رہی بی جے پی: کانگریس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th May 2019, 11:10 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،9/مئی (ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر پانچ سال میں زمینی سطح پر کام نہ کرنے اورعوام کا پیسہ اشتہارات پر خرچ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جھوٹ کی بیساکھی پر الیکشن لڑ رہی ہے اور وہ اپنی مدت کا ر کار پورٹ کارڈ نہیں دے پا رہی ہے۔ کانگریس کے ترجمان جے ویر شیر گل نے بدھ کے روز یہاں صحافیوں سے کہا کہ انتخابی مہم میں مسٹر مودی اور بی جے پی مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس ترقی کے نام پر عوام کو بتانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔ کانگریس ہندوستان کی ترقی کی بات کر کے الیکشن لڑ رہی ہے لیکن مسٹر مودی اور بی جے پی کے پاس ترقی کے نام پر کچھ کہنے کو نہیں ہے، اس لئے وہ پاکستان کے بارے میں بول کر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس اجولا اسکیم کے تحت گڈ ی نام کی ایک خاتون کو سلنڈر دے کر تصویر کھنچوائی گئی اور پرچار کو رفتار دی گئی تھی اس گڈ ی کے پاس تین سال بعد سلنڈر خریدنے کے لئے پیسہ نہیں ہے۔اسکیم کے تحت ہر سال 12 سلنڈر دینے کی بات تھی لیکن یہاں تین سال میں صرف ایک سلنڈر ہی اسے ملا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ پھر چولہے پر روٹی سینکنے پر مجبور ہے۔ مسٹر جے ویر شیرگل نے کہا کہ مسٹر مودی میں آج گڈ ی کے سامنے کھڑنے کی ہمت نہیں ہے اور یہی حکومت کی اجولا جیسی تمام اسکیموں کی حقیقت ہے۔ کانگریس ترجمان نے کہا کہ مسٹر مودی کو صرف پرچار کا شوق ہے۔ پیٹرول پمپ وغیرہ مقامات پر مسٹر مودی کی تصویر والے اشتہارات لگے ہیں اور اس پر تیل کمپنیوں کو ہر ماہ 60 کروڑ روپے خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔ کانگریس حکومت کے وقت سلنڈر گیس کی کھپت 6.5فیصد تھی جو مودی حکومت میں گھٹ کر 5.5 فیصد رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسوئی گیس سلنڈر کی شرح میں مودی حکومت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ رسوئی گیس کا جو سلنڈر 16 مئی 2014کو 406 روپئے میں مل رہا تھا وہ آج 496 روپئے کا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے قول اور فعل میں فرق ہے اور مودی حکومت کو اس کا خمیازہ اس الیکشن میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...