ہندوستانی آئین پر بی جے پی کو یقین نہیں: اکھلیش یادو

Source: S.O. News Service | Published on 7th October 2019, 10:47 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،7؍اکتوبر (ایس او نیوز؍یو این آئی)  ایودھیا میں متنازع حق ملکیت کے معاملے میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی بالواسطہ تبصرہ پر طنز کستے ہوئے سماجو ادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کو آئین و قانون پر بھروسہ نہیں ہے، اکھلیش یادو نے اتوار کو پارٹی دفتر پر منعقد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایودھیا معاملے کی سماعت ابھی سپریم کورٹ میں جاری ہے۔ پھر ایک اخبار اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو کیسے پتہ چل سکتا ہے کہ اس معاملے میں فیصلہ کیا ہوگا۔ دراصل بی جے پی کو آئین اور قانون پر بھروسہ نہیں ہے جبکہ ان کی پارٹی اس معاملے میں ہر ہندوستانی شہری کی طرح عدالت کے فیصلے کا احترام کرے گی۔

بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی کے موقع پر 36 گھنٹوں تک چلے اسمبلی کے خصوصی اجلاس کا مذاق اڑاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’بی جے پی کا سب کام رات میں ہی کیوں ہوتا ہے۔ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسا عوام کو پریشان کرنے والے فیصلوں کا اعلان بھی رات میں ہی کیا گیا۔ رات میں اسمبلی کی کارروائی چلانے کا کوئی موقع نہیں تھا۔ 36 گھنٹوں کی طرح اسمبلی کا اجلاس سات دن بھی چلایا جاسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے اپنے موجودہ میعاد کار میں صرف سماج وادی پارٹی(ایس پی) حکومت کی اسکیمات کو ہی آگے بڑھایا ہے جبکہ اس کا جھوٹا کریڈٹ لینے میں دیر نہیں کی۔ میٹرو ریل، پوروانچل ایکسپریس وے اور رائے بریلی و گورکھپور میں ایمس سمیت تمام اسکیمات سماج وادی پارٹی نے شروع کی۔ اس کےعلاوہ بی جے پی نے اپنے میعاد کار میں ایک بھی بجلی پلانٹ شروع نہیں کیا۔

اکھلیش یادو نے ضمنی انتخابات کو غیرجانبدارانہ طریقے سے منعقد ہونے پر شبہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رامپور کے ڈی ایم اورایس پی کو بدلے جانے کی پارٹی کے مطالبے پر کمیشن نے توجہ نہیں دی ہے۔ یہ ضمنی انتخاب میں دھاندھلی کرا سکتے ہیں۔ بی جے پی حکومت ای وی ایم کا فائدہ لینے کے سات ضلع انتظامیہ کا بھی ساتھ لینے میں ماہر ہوچکی ہے۔

ایس پی صدر نے کہا کہ انہیں الہ آباد کے ڈی جے ایسوسی ایشن کا خط ملا ہے کہ کاروبار سے جڑے ایک کروڑ لوگوں کا روزگار چھین لیا گیا ہے۔ ملک کےسارے کاروبار پر بی جے پی حکومت نے پابندی عائد کردی ہے۔ ہر جگہ سودیشی اپنانا چاہتے ہیں لیکن اب ’پرائیویٹائزیشن‘ کر رہے ہیں۔ ان کے ہر قدم سے سب سے زیادہ نقصان دلت وپسماندہ سماج کا ہوگا۔ ان کی نوکری اور احترام چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...