بنگلورو کی ترقی کیلئے بی جے پی نے رقم جاری نہیں کی: سدارامیا

Source: S.O. News Service | Published on 23rd May 2022, 8:53 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍مئی (ایس او نیوز) اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ سال کے ریاستی بجٹ میں بنگلورو کی ترقی کے لئے 1,500 کروڑ روپئے جاری کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن حکومت نے ایک روپیہ تک جاری نہیں کیا۔

ایک اخباری بیان جاری کرکے سدارامیا نے یہ الزام لگایا اور کہا کہ ریاستی وزیر برائے محصولات آر اشوک نے بنگلور کی ترقی کے لئے کانگریس کی جانب سے کوئی قدم نہ اٹھانے کا الزام لگایا گیا ہے لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ کانگریس حکومت کے دوران شہر کی ترقی کیلئے 1,217کروڑ روپئے کا گرانٹ جاری کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بی جے پی حکومت کی جانب سے 1500کروڑ روپے جاری کرنے کا عالان کیا گیا لیکن اب تک کوئی رقم جاری نہیں کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مرتبہ بی بی ایم پی میں بی جے پی کا ہی میئر تھا اور ریاستی بی جے پی حکومت کے تین سال مکمل ہورہے ہیں اس کے باوجود الزام کانگریس پر لگایا جارہا ہے۔

سدارامیا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 8سال تک اقتدار کا مزہ چکھا ہے لیکن اب تک کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔