بی جے پی نے بنگلورو کے جی ہلی اور ڈی جے ہلی تشدد کا موازنہ کشمیر سے کیا، فسادمیں بیرون ریاست کے افرادشامل رہنے کا گمان ہونے لگاہے:اروندلمباولی

Source: S.O. News Service | Published on 17th August 2020, 12:56 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17؍اگست(ایس او  نیوز) کے جی ہلی اورڈی جے ہلی میں چاردن قبل ہوئے فسادمعاملہ میں سیاسی بیان بازی کا بازارگرم ہوگیاہے۔مختلف سیاسی پارٹیوں کے وفود کی جانب سے تشددزدہ علاقوں کادورہ کرکے زمینی حقائق کی جانچ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ کانگریس پارٹی کی ستیہ شودھناکمیٹی نے کل تشددکی زدمیں آئے علاقوں کادورہ کیا۔اس کے بعدآج برسراقتداربی جے پی کے ایک وفدنے مذکورہ علاقوں کا معائنہ کیا۔ اروندلمباولی،رکن پارلیمان پی سی موہن،چھلوادی نارائن سوامی،مالکیاگتے دارپرمشتمل وفدنے آج تشددزدہ علاقو ں کامعائنہ کیا۔رکن اسمبلی اکھنڈسرینواس مورتی،بی جے پی کارکن ارون،فیس بک میں گستاخانہ موادشیئرکرنے والے نوین کے مکانو ں کے علاوہ ڈی جے ہلی پولیس تھانہ کا بھی بی جے پی وفدنے دورہ کیا۔ اس دورا ن آراے ایف کے 4ٹکڑیاں ودیگرمحافظ دستے حفاظت پر مامورتھے۔ اس موقع پر ارندلمباولی نے کہا کہ اس قسم کے شرمناک واقعہ پرکانگریس کیو ں خاموش ہے؟کیوں مذمت نہیں کررہی ہے؟تشدد کے دوران رکن اسمبلی کا مکان اتفاق سے نذرآتش ہوگیا اوربی جے پی والوں کی اشتعال انگیزی کی وجہ سے تشددبرپاہواہے۔کانگریس کے اس الزام پربرہمی ظاہرکرتے ہوئے لمباولی نے کہا کہ ایسے بیان دینے سے کانگریس کوگریزکرناچاہئے۔ لمباولی نے کہاکہ نوین وہ مکانات جوکرایہ پردئے گئے ہیں ان مکانات کوکیوں جلایاگیا؟فیس بک میں نوین نے گستاخانہ موادڈالاتھا جس کی وجہ سے یہ فساد ہوا اورمعاملہ یہاں تک پہنچا۔اس نے شام 5بجے فیس بک میں گستاخانہ مودشیئرکیاتھا کیا اتنے وقت کے دوران 8تا 10ہزارافرادجمع ہوسکتے ہیں؟ کیایہ سب کچھ اچانک ہواہے؟ ان تمام امورپرغورکرنے کے بعدیہ سوال پیداہوتاہے کہ تین چارگھنٹوں میں اتناسب کچھ ہوجانا یہ سوچنے پرمجبورکرتاہے کہ آیایہ تشدد منصوبہ بندتھا؟کیا 8تا 10ہزارافرادبی جے پی والے ہوسکتے ہیں؟۔ انہوں نے کہا میں کئی مرتبہ کشمیرگیاہوں مگروہاں اس قسم کے حالات کبھی نہیں دیکھے۔اگراس کوایسے ہی چھوڑدیاجاتاہے تو پھرکرناٹک اس قسم کی خطرناک سرگرمیوں کی ریاست بن سکتی ہے۔ پارٹی وفاداری اوپراٹھ کرہم اس تشددکی مذمت کرتے ہیں۔اس موقع پر لمباولی نے پولیس کی گولی بارکودرست قراردیا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس یہ الزام لگارہی ہے کہ تشددمعاملہ میں پولیس معصوم نوجوانو ں کوگرفتارکررہی ہے۔ اس پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے لمباولی نے کہاکہ کون معصوم ہیں؟ پولیس فائرنگ میں زخمی کی افراد علاج کے دوران اسپتال فرارہونے کی بھی اطلاع ہے۔ اس لیے معاملہ بین ریاستی معلوم ہوتاہے۔یہ ملک کی حفاظت اورتحفظ کا معاملہ ہے۔اسی لیے ہم وفدکی شکل میں یہاں معائنہ کے لیے آئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...