عین انتخابات کے وقت ذات پات کی سیاست افسوس ناک: کمارسوامی

Source: S.O. News Service | Published on 3rd August 2022, 11:32 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منڈیا ، 3؍ اگست (ایس او نیوز)عین انتخابات کے موقع پر چندلوگ ذات پات کی سیاست شروع کردیتے ہیں،اپنے آپ کو وکلیگا لیڈرقرار دے کر انہیں موقع فراہم کرنے کی گزارش بھی کررہے ہیں۔مگران سے میرا ایک سوال ہے کہ انہوں نے وکلیگا طبقے کیلئے کیاکیاہے؟ان کی دین وکلیگا طبقے کیلئے کیاہے؟۔یہ بات سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے کہی۔

انہوں نے یہاں ناگ منگلا تعلقہ کے شری سومناہلی میں منعقدہ جے ڈی ایس کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ بننا ان کا مقصد نہیں ہے،پارٹی اگر اقتدار پر آئی تو ضلع کے عوام کو فائدہ ہوگا۔2018کے اسمبلی انتخابات میں ضلع کے جملہ 7اسمبلی حلقوں میں بھی جے ڈی ایس کے اراکین اسمبلی منتخب ہوئے تھے،اسی وجہ سے انہیں وزیراعلیٰ بننے کا موقع ملاتھا۔2018میں انہیں وزیر اعلیٰ بنانے میں منڈیاضلع کے عوام کا کردار اہم رہاہے۔

نکھل کے انتخابات کے بارے میں کمارسوامی نے کہاکہ منڈیاکے عوام نے ہمیں انتخابات میں شکست نہیں دی ہے،بی جے پی،کانگریس اور رعیت سنگھا کے علاوہ چند میڈیاوالوں نے مل کر سازش کی اور ہمیں شکست دی، جس وقت میں نے بجٹ پیش کیاتھا،سابق وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپانے اسے منڈیابجٹ قرار دے کر مسکرایاتھا۔بعدمیں میری طرف سے جاری کیاگیافنڈبھی واپس طلب کرلیاتھا۔ریاست میں 40فیصد کمیشن والی حکومت چل رہی ہے،پی ایس آئی گھپلے میں بڑے پیمانے پررقم لوٹی گئی۔میں نے صرف منڈیا کی حد تک انتظامیہ نہیں چلایاتھا،پوری ریاست کی ترقی کیلئے کام کیاتھا۔

کمار سوامی نے کہاکہ آئندہ ماہ پنچ رتنارتھ ابھیان شروع کیاجائے گا۔ 120 دنوں تک ریاست بھر کا دورہ کیاجائے گااور قریوں میں قیام کرکے عوام کے مسائل جاننے او ر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ سابق ریاستی وزیر بنڈپا قاسم پور نے کہاکہ وزیرا علیٰ کی کرسی کیلئے کانگریس میں ابھی سے رسہ کشی شروع ہوچکی ہے اور ایک دوسرے کے درمیان جنگ شروع ہوچکی ہے،مگر جے ڈی ایس میں ایسی کوئی الجھن نہیں ہے،ایچ ڈی کمار سوامی ہی وزیراعلیٰ کی کرسی کے دعویدار ہیں۔اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈریہ کہہ کر اپنے آپ کو تسلی دے رہے ہیں کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں جے ڈی ایس پارٹی کو 10سے 15سیٹوں پر کامیابی ملے گی،مگرسچائی تو یہ ہے کہ اس مرتبہ شمالی کرناٹک میں ہی کم سے کم 30سیٹوں پر جے ڈی ایس پارٹی کامیاب رہے گی۔کسی کو بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ریاست میں جے ڈی ایس کی پوزیشن مضبوط ہے اور یہ پارٹی لیڈروں کو تیار کرنے کا کارخانہ ہے۔آئندہ اسمبلی انتخابات میں سریش گوڈاکم سے کم 70ہزار ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

پارٹی کے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم،رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونا،سریش گوڈا،رویندرا شری کنٹھیا،ڈاکٹر کے انادانی،ایچ کے کمارسوامی اور دیگرموجودتھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...