اب بی جے پی بغیر انتخابات لڑے ہی حکومت بنا لیتی ہے: رام مادھو

Source: S.O. News Service | Published on 7th October 2019, 6:25 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،7؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس نے ٹوئٹ کر کے ان کے بیان کی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’سچ میں بہت طاقت ہوتی ہے، وہ جگہ بنا کر باہر نکل ہی آتی ہے۔ اس بار بی جے پی کا سچ رام مادھو کے راستے باہر نکلا ہے۔ لیکن یہ سچ جمہوریت کے لئے بہت ڈراؤنا ہے۔ کرناٹک سے لے کر اروناچل پردیش تک غیر جمہوری طریقہ سے حکومتوں کو گرایا جانا اس سچ کی بانگی ہے۔‘‘ رام مادھو نے امبیڈکر انٹر نیشنل سینٹر میں سینئیر صحافی سنتوش کمار کی کتاب ’بھارت کیسے مودی مے ہوا‘ کے اجراء کے موقع پر ی بات کہی تھی کہ ’’اب تو ہم (بی جے پی)ایسی حالت میں ہیں کہ انتخابات بغیر لڑے ہی حکومت بنا لیتے ہیں‘‘۔

اس موقع پر رام مادھو نے اپنے خطاب میں اپنے دل کی بات کو جائز کرنے کے لئے کہا کہ اب ملک تبدیلی کی سیاست سے گزر رہا ہے اور تبدیلی یہ ہے کہ اب تقسیم کرکے اقتدار حاصل نہیں کیا جا سکتا بلکہ اب اقتدار کارکردگی کے ذریعہ ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ سال 2014 اور 2019 کے انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر بی جے پی جیتی تھی لیکن وہ یہ بتانا بھول گئے کہ سال 2014 سے پہلے بی جے پی کی کون سی کارکردگی تھی جو بی جے پی کی جیت کی وجہ بنا۔ واضح رہے سال 2014 کے انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کی وجہ کانگریس کے خلاف جھوٹے بدعنوانی کا پروپیگنڈ تھا جو کہ بعد میں یہ پروپیگنڈا غلط ثابت ہوا۔

رام مادھو چاہے جو بھی کہیں لیکن حقیقت یہ ہی کہ بی جے پی اگر اقتدار میں ہے تو وہ سماج میں تقسیم کی وجہ سے ہے نہ کہ کارکاردگی کی وجہ سے۔ اس حقیقت کا سب کو علم ہے کہ سال 2019 میں بی جے پی کے پاس عوام میں کارکردگی کے نام پر کچھ بھی نہیں تھا اور پلوامہ حملہ کے بعد بالاکوٹ میں سرجیکل اسٹرائیک نے حکومت کی تمام خامیوں کو دبا دیا تھا۔ 2019 کے انتخابات سے پہلے بھی قومی معیشت کا برا حال تھا اور آج بھی اقتصادیات کے ہر شعبہ سے بری ہی خبریں آ رہی ہیں اور بے روزگاری بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

واضح رہے سال 2014 سے مودی کے دور اقتدار میں ڈالر کے مقابلہ روپے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اس کے با وجود ہوا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی اور کاروبار کا اتنا بر احال ہونا کہ ہر شعبہ میں بکری میں بھاری گراوٹ نظر آ رہی ہے۔

بی جے پی نے منی پور، اروناچل پردیش، گوا اور کرناٹک میں جس طرح حکومتیں بنائی ہیں اس میں انتخابات کا کوئی کردار نہیں ہے بلکہ جو بات رام مادھو نے کہی کہ بی جے پی بغیر انتخابات لڑے ہی حکومت بنا سکتی ہے وہ ثابت ہو چکا ہے۔ یہ یک ایسی حقیقت ہے جو قومی جمہوریت کے لئے بہت خطرناک ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...