یوگی کے وزیر راکیش سچان عدالت سے اپنی سزا کی فائل لے کر فرار!

Source: S.O. News Service | Published on 7th August 2022, 11:53 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،7؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  اتر پردیش کی یوگی حکومت میں کابینہ کے وزیر راکیش سچان ایک دلچسپ واقعہ میں اپنی سزا کی فائل عدالت سے لے کر فرار فرار ہو گئے۔ دراصل، کانپور کی عدالت نے ہفتہ کے روز راکیش سچان کو ایک معاملے میں مجرم قرار دیا تھا مگر عدالت کی جانب سے سزا سنانے سے قبل ہی وزیر اپنے وکیل کی مدد سے حکم نامہ کی اصل کاپی لے کر فرار ہو گئے! اب عدالت کی پیش کار نے کوتوالی میں وزیر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی شکایت دی ہے۔

خیال رہے کہ سال 1991 میں اس وقت کی سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور موجودہ یوگی حکومت میں وزیر راکیش سچان سے پولیس نے ایک غیر قانونی ہتھیار برآمد کیا تھا۔ اس معاملے میں سچان کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں ہفتہ کے روز ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ سوم، کانپور کی عدالت نے سچان کو مجرم قرار دے دیا۔ اس کے بعد ان کی سزا کا اعلان کیا جانا تھا۔ عدالت نے وکیل صفائ سے اپنے دلائل شروع کرنے کو کہا۔ اس دوران معلوم ہوا کہ سزا کے راکیش سچان عدالت سے سزا کے حکم کی فائل لے کر ہی فرار ہو گئے۔ اس کے بعد عدالت اور پولیس انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔

ادھر، وزیر راکیش سچان کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل بیماری کی وجہ سے فائل لے گئے۔ وہیں، وزیر نے دعویٰ کیا کہ کیس میں تاریخ ملنے والی تھی، اس لیے وہ عدالت سے فائل لے کر چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ حتمی فیصلے کے لیے کوئی معاملہ لسٹ نہیں کیا گیا تاھ۔ سچان نے اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ خفیہ طور پر کمرہ عدالت سے فرار ہوئے تھے۔پولیس نے پورے معاملے پر کیا کہا؟

وزیر پر سنگین الزام ہونے کے باوجود معاملہ وزیر سے متعلق ہونے کی وجہ سے پولیس پہلے کچھ بھی بولنے سے گریز کر رہی تھی، تاہم بعد میں جوائنٹ کمشنر آنند پرکاش تیواری نے بتایا کہ عدالت کی ریڈر کامنی سے شکایت کی درخواست موصول ہوئی ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ کیس کی جانچ کوتوالی اے سی پی کو سونپی گئی ہے۔ وزیر کے خلاف ایف آئی آر کب درج ہوگی؟ اس پر پولیس افسر نے کوئی واضح جواب نہیں دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...