بنگلوریونیورسٹی میں بی جے پی کے بینر،اعتراض کرنے پرطلبہ پر حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 13th June 2022, 1:29 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،13؍جون(ایس او نیوز)بنگلوریونیورسٹی کے احاطہ میں بی جے پی کے فلیکس،بینرس کیوں لگائے جارہے ہیں؟یہ تعلیمی ادارہ ہے،یہاں سیاسی پارٹی بازی نہ کریں،یونیورسٹی میں سیاسی فلیکس اوربینر نہ لگائے جائیں۔اس قسم کے سوال کرنے کی پاداش میں یونیورسٹی کے طلبہ پرریاستی وزیرمنی رتناکے گن مین نے نہ صرف گالی گلوچ کی بلکہ حملہ کردیا۔

اس سلسلہ میں ہائی کورٹ کے حکم نامہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یونیورسٹی احاطہ میں بینراورفلیکس لگانے پرمنی رتناکے خلاف قانونی کارروائی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے یونیورسٹی کے طلبہ نے پولیس تھانے میں شکایت درج کروائی ہے۔اس سلسلہ میں گنان بھارتی پولیس تھانے کی پولیس سے یونیورسٹی کے طلبہ نے شکایت کی ہے۔

شکایت میں کہاگیاہے کہ بروزپیر12جون کی دوپہر12:30تاایک بجے کے درمیان گنان بھارتی کے احاطہ میں بی جے پی پارٹی کے فلیکس اوربینرس لگائے جارہے تھے،بی جے پی کی اس حرکت کے خلاف ہاسٹل اوربنگلوریونیورسٹی کے طلبہ کی جانب سے مخالفت کی گئی۔ اس دوران بی جے پی اوریونیورسٹی کے طلبہ کے درمیان لفظی جھڑپ ہوئی ہے۔ اس دوران گنان بھارتی پولیس تھانے کے پولیس اہلکار، پولیس کانسٹیبل پرکاش اوردیگرپولیس یونیورسٹی پہنچتے ہیں،اس وقت وہاں آیاہوامنی رتناکاگن مین اچانک یونیورسٹی کے طلبہ کے کالرپکڑ کر حملہ کردیتاہے اورگالی گلوچ کرنے لگتاہے۔

اس کے علاوہ ہاسٹل کے طلبہ کی توہین کرتے ہوئے گن مین ہاسٹل کے طلبہ سے کہتاہے کہ ہاسٹل میں کھاکرخاموش اپناکام کرنے کی بجائے یونیورسٹی میں کیالگاناچاہئے اورکیانہیں لگاناچاہئے،اس بارے میں کیوں دخل دے رہے ہواور سطحیت کامظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے طلبہ کوگندی گالیاں بھی دی ہے۔طلبہ کے فون چھین کراس میں ریکارڈ کئے گئے جھگڑے کے فوٹیج کوڈلیٹ بھی کیاہے۔ طلبہ کوپولیس ویان میں بٹھاکر پولیس تھانے لے جاتاہے۔

اس پرطلبہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کہ اس واقعہ کاسبب بننے والے پولیس عملہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہماری یونیورسٹی طلبہ کوانصاف فراہم کیاجائے۔طلبہ نے کہاکہ یونیورسٹی میں ہائی کورٹ کے حکم نامہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یونیورسٹی کے احاطہ میں سیاسی فلیکس اوربینرس لگانے والے ریاستی وزیرمنی رتناکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔