کرناٹک اسمبلی انتخاب سے قبل بابوراؤ نے بی جے پی کو دیا جھٹکا، کانگریس میں شمولیت کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 23rd March 2023, 11:49 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو، 23/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) کرناٹک اسمبلی انتخاب کے لیے تاریخوں کا اعلان فی الحال نہیں ہوا ہے، لیکن سیاسی سرگرمیاں عروج پر چل رہی ہیں۔ اس درمیان بی جے پی کے کئی ناراض لیڈران نے کانگریس کا دامن تھام کر حکمراں جماعت کے لیے پریشانیاں کھڑی کر دی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کرناٹک قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے دو دن بعد بی جے پی لیڈر بابوراؤ چنچانسر نے بدھ کے روز کانگریس میں شامل ہو کر حکمراں جماعت کو زوردار جھٹکا دیا۔ دو ہفتہ پہلے ہی ایک دیگر بی جے پی رکن اسمبلی پتّنا نے بھی پارٹی سے استعفیٰ دے کر کانگریس میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ بابوراؤ چنچانسر نے 2019 میں گلبرگہ لوک سبھا حلقہ سے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے کی شکست میں اہم کردار نبھایا تھا۔ کانگریس کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار کے مطابق چنچانسر نے کرناٹک میں ہندو کیلنڈر کے مطابق منائے جانے والے سالِ نو (اگادی) پر پارٹی میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ شیوکمار نے کہا کہ ’’ملکارجن کھڑگے کے آبائی ضلع سے آنے والے بابوراؤ چنچانسر آج کھڑگے کی قیادت میں اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔ میں ان کا پارٹی میں استقبال کرتا ہوں۔‘‘

واضح رہے کہ بابوراؤ 2018 تک کانگریس میں ہی تھے اور 2013 سے 2016 تک سدارمیا حکومت میں وزیر بھی رہے تھے۔ 2018 کے اسمبلی انتخاب میں اپنی شکست کے بعد وہ بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ بہرحال، کھڑگے کی قیادت کی تعریف کرنے کے علاوہ بابوراؤ نے شیوکمار کے تئیں بھی شکریہ کا اظہار کیا۔ بابوراؤ نے کہا کہ ’’انھوں نے مجھ پر جو کرم فرمائی کی ہے، اس کے لیے میں اگلے سات جنموں تک ان کا قرضدار رہوں گا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...