میکے داٹو منصوبے کے تعلق سے نکالی جارہی ، پدیاترا کو ناکام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے:ڈی کے شیوکمار

Source: S.O. News Service | Published on 4th January 2022, 11:26 AM | ریاستی خبریں |

میسورو، 4؍جنوری ( ایس او نیوز؍ایجنسی)  بروز پیر یہاں میسور وکے پریس کلب میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمار نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی ریاستی حکومت کووڈکا بہانہ بنا کر 9جنوری کو کانگریس پارٹی کی جانب سے نکالی جانے والی پدیاترا کو ناکام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

اس موقع پر کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمار کے ہمراہ سینئر کانگریس قائد و سابق ریاستی وزیر اعلیٰ سدرا میا اور کے پی سی سی کے ورکنگ صدر آر دھروانارائن بھی موجود تھے۔ شیوکمار نے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ بسوراج بومئی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے شہر بنگلور کو بہت جلد ریڈ زون کے طور پر ڈکلیر کیا جائے گا۔ جواب میں شیو کمار نے کہاکہ ریاست کی حالت اتنی خراب نہیں ہے کہ اس موقع پر ریاست میں لاک ڈاؤن یا بنگلور شہر کو ریڈ زون کے طور پر ڈکلیر کیا جائے۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے9جنوری کو نکالی جانے والی پدیاترا ہر حال میں مکمل کی جائے گی۔ پدیاترا کی عوام میں مقبولیت کو دیکھتے ہوئے بسوراج بومئی ابھی سے پریشان ہوگئے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی ریاستی حکومت ریاست میں ہر محاظ میں ناکام ہوگئی ہے 9جنوری سے 19جنوری دس روزہ پدیاترا طے شدہ پروگرام کے تحت نکالی جائے گی اور پدیاترا کے موقع پر کووڈکے تمام پروٹوکول کا سختی کے ساتھ خیال رکھا جائے گا۔ اس پدیاترا میں شرکت کرنے والے تمام کارکنوں کیلئے کانگریس پارٹی نے پورے ایک لاکھ ماسک تقسیم کرنے کے انتظامات کئے ہیں۔ پدیاترا کے موقع پر کانگریس پارٹی کی میڈیکل سیل کے 100ڈاکٹروں کو پدیاترا کے موقع پر تعینات کیا جائے گااور تمام شرکاء کے قیام کا معقول انتظام رہے گا۔یہ پدیاترا 160کلومیٹر کا طویل سفر طے کرے گی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے اس پدیاترا کو سیاسی فائدے کیلئے نکالی جانے والی پدیاترا قرار دیا ہے،جس پر شیوکمار نے اپنی برہمی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرکزی حکومت سے جلد سے جلداینورنمنٹ کلیئرنس جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پرسدرامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ ریاستی حکومت کانگریس پارٹی کی جانب سے نکالی جانے والی دس روزہ پدیاترا کو کورونا کے پھیلنے کا بہانہ بناکر پدیاترا کو ناکام بنانے کی کوشش کررہی ہیں۔ وہ وزیر اعلیٰ رہے تب ماہ اکتوبر 2013میں مرکزی حکومت کو میکے داٹو پراجیکٹ پر ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی تھی۔جب بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکزی حکومت بنی تو پھر انہوں نے مزید ایک اور ڈی پی آر تیار کرکے سنٹرل واٹر کمیشن کوپیش کیاتھا۔ کے پی سی سی کے ورکنگ صدر آر دھروانارئن، میسور سٹی کانگریس کے صدر آر مورتی، میسور ضلع کے کانگریس کے صدر ڈاکٹر وجئے کماراور دوسرے کانگریسی قائدین اس موقع پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...