پنجاب اسمبلی انتخاب: عآپ کے وزیر اعلیٰ امیدوار بھگونت مان شراب کے ہیں عادی، بی جے پی نے لگائے کئی سنگین الزامات

Source: S.O. News Service | Published on 20th January 2022, 11:33 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) عام آدمی پارٹی (عآپ) کی طرف سے کامیڈین سے لیڈر بنے بھگونت مان کو پنجاب ریاست کے لیے وزیر اعلیٰ عہدہ کے امیدوار کی شکل میں پیش کیے جانے کے کچھ دن بعد بی جے پی نے بھگونت مان کو عوامی طور پر بھدے چٹکلے سنانے والا ایڈکٹ کہہ کر پارٹی پر حملہ کیا ہے۔ بی جے پی دہلی کے صدر آدیش گپتا نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے کہا کہ ’’خود پی کر اور عوامی تقاریب میں لوگوں کے درمیان گندے مذاق کرنے سے کوئی بھی تصور کر سکتا ہے کہ مان پنجاب کے لوگوں کے ساتھ کیا کریں گے۔ یہ مضحکہ خیز ہے کہ شراب کے عادی لوگ اب شراب بندی کی باتیں کر رہے ہیں۔‘‘

آدیش گپتا نے اس بات کی بھی تردید کی کہ کیجریوال کی پارٹی کو بھگونت مان کے حق میں 22 لاکھ سے زیادہ کال آئے۔ انھوں نے کہا کہ کیجریوال کہہ رہے ہیں تین دنوں میں سب سے زیادہ کال بھگونت مان کے لیے آئے، جب کہ پورے تین دنوں میں 2 لاکھ 59 ہزار 200 سیکنڈ کا وقت بنتا ہے، کیجریوال اس مدت میں بھگونت مان کے لیے 22 لاکھ سے زیادہ کال کا دعویٰ کر رہے ہیں جو کہ ایک سفید جھوٹ ہے۔ یہ تو مضحکہ خیز بات ہو گئی، کیا کوئی یقین کرے گا کہ فی سکنڈ 10 کال آئے ہوں گے۔

گزشتہ ہفتے عام آدمی پارٹی نے پنجاب کے لوگوں سے وزیر اعلیٰ کے لیے اپنی پسند کا نام دینے کے لیے 7074870748 پر ڈائل کرنے، وہاٹس ایپ یا ایس ایم ایس کرنے کے لیے کہا تھا۔ ایسا کر کے وہ پنجاب میں اپنے وزیر اعلیٰ عہدہ کے امیدوار کا اعلان کرنے والی پہلی پارٹی بن گئی ہے۔ 20 فروری کو ہونے والے انتخاب کے ریزلٹ 10 مارچ کو اعلان کیے جائیں گے۔

حزب مخالف لیڈر رام ویر سنگھ بدھوڑی نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کیجریوال نے خود ایک بار بھگونت مان کے بارے میں کہا تھا کہ وہ ہمیشہ نشے میں رہتے ہیں۔ بدھوڑی نے مزید کہا کہ ’’پھر انھوں نے (کیجریوال نے) کہا کہ مان نے انھیں یقین دلایا ہے کہ وہ اسے (شراب کو) چھوڑ دیں گے۔ اس لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ کیجریوال اور مان دونوں کو لوگوں کو بتانا چاہیے کہ مان نے حقیقت میں اسے چھوڑ دیا ہے یا نہیں۔‘‘

رام ویر سنگھ بدھوڑی نے پنجاب عآپ کے وزیر اعلیٰ امیدوار پر دہلی میں ہزاروں شراب کی دکانیں کھولنے اور عآپ لیڈروں اور شراب مافیا کے درمیان پیسے کے لین دین کو سہولت پر مبنی بنانے کا الزام لگایا۔ یہ الزام عائد کرتے ہوئے عآپ حکومت شہر بھر میں شراب کی دکانیں کھولنے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، بھگوا پارٹی دہلی حکومت کی نئی آبکاری پالیسی کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ نئی دہلی ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...