پولیس کی موجودگی میں عاپ رہنماؤں پر بی جے پی کا حملہ: ایچ ڈی بسواراجو

Source: S.O. News Service | Published on 1st January 2022, 11:14 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو یکم جنوری (ایس او نیوز)عام آدمی پارٹی (عاپ) کے سینئر رہنماوسابق رکن اسمبلی ایچ ڈی بسواراجو نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کارکنوں نے پولیس کی موجودگی میں ہی عاپ کارکنوں پرحملہ کیا ہے -

یہاں پریس کلب میں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بسواراجو نے یہ الزام لگایا اور بتایا کہ بی جے پی رکن اسمبلی کی جانب سے دلتوں کے ساتھ ناانصافی کا الزام لگاتے ہوئے تپاسندرامین روڈ پر عاپ کارکن احتجاج کررہے تھے اور اس دوران پولیس کے سامنے ہی بی جے پی کارکنوں نے حملہ کیا - انہوں نے کہاکہ بی جے پی رکن اسمبلی ایس رگھوبدعنوانیوں میں ملوث ہیں اورتعمیری کاموں کی تقسیم کے دوران دلتوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے اوراس کے خلاف عاپ کی جانب سے احتجاج کیا گیا اورپولیس نے عاپ کے 5 رہنماؤں کو گرفتارکیا -

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر پولیس اسٹیشن آئے رکن اسمبلی کے پرسنل سکریٹری انی کرشنن اور دیگر بی جے پی کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کے سامنے ہی ان پرحملہ کیا انہوں نے بتایا کہ بی جے پی کارکنوں کی غنڈہ گردی پولیس اہلکاروں کے فون پر ہی ریکارڈکی گئی ہے جس کے ذریعہ ملزموں کو جلد گرفتارکیا جاسکتا ہے لیکن اس سلسلہ میں پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے -

عاپ کے بنگلور سٹی صدر موہن دارسری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے واقعات سے پولیس کے اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچتی ہے جس طرح اترپردیش میں عوامی منتخب نمائندے پولیس کا استعمال کرتے ہوئے اس طرز پر ریاست میں بھی آنے والے دنوں میں یہی تجربہ استعمال کیا جاسکتا ہے -اس موقع پر عاپ کے رہنما جگدیش وی سدم، اشوک مرتنجیا، سریش راتھوڑ، اوشاموہن جگدیش بابو ودیگر حاضر رہے -

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...