یوپی: بی جے پی نے قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لئے کیا چار امیدواروں کا اعلان 

Source: S.O. News Service | Published on 15th January 2021, 9:49 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،15/جنوری (آئی این ایس انڈیا) بی جے پی نے اترپردیش کی 12 قانون ساز کونسل کی نشستوں کے لئے ہونے والے دو سالہ انتخابات کے پیش نظر چار امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

پارٹی نے نائب وزیر اعلی دنیش شرما اور ریاستی بی جے پی صدر سواتنتر دیو سنگھ کو میدان میں اتارا ہے۔ اس کے علاوہ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے لکشمن پرساد اچاریہ اور گجرات کیڈر کے سابق آئی اے ایس آفیسر اروند کمار شرما کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اترپردیش کی 12 قانون ساز کونسل کی نشستوں کے لئے ووٹنگ 28 جنوری کو ہونا ہے اور پرچہ نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 18 جنوری ہے۔اسی دوران سماج وادی پارٹی نے حال ہی میں دو امیدواروں کے نام جاری کیے تھے۔

اکھلیش یادو نے قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لئے احمد حسن اور راجندر چودھری کو میدان میں اتارا ہے۔ ایس پی نے احمد حسن کو پانچویں بار میدان میں اتارا ہے۔ سابق آئی پی ایس افسر 88 سالہ احمد حسن چار بار قانون ساز کونسل کے رکن رہ چکے ہیں۔ وہ ملائم یادو اور اکھلیش یادو حکومتوں میں بھی کابینہ وزیر رہ چکے ہیں، جبکہ راجندر چودھری اکھلیش یادو حکومت میں ایم ایل سی اور کابینہ وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ ایس پی کے بانی ممبروں میں بھی شامل رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...