ضمنی اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی نے 32 امیدواروں کا کیا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 30th September 2019, 10:44 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،30؍ستمبر (ایس او نیوز؍یو این آئی)   بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک کے 32 اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے آج اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ بی جے پی کے ایکزیکیوٹیو صدر جے پی نڈا نے اترپردیش کے ساتھ ہی دیگر ریاستوں کے امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ اترپردیش کے گنگوہ سے کیرت سنگھ، رام پور سے بھارت بھوشن گپتا اگلاس(محفوظ) راجکمار سہیوگی، لکھنو کینٹ سے سریش تیواری، گووند نگر سے سریندر میتھانی، مانک پور سے آنند شکلا، جید پور (محفوظ) سے انبریش راوت، جلال پور سے راجیش سنگھ بلہا (محفوظ) سے محترمہ سروج سونکر اور گھوسی سے وجے راج بھر کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

راجستھان کی منڈاوا سیٹ سے محترمہ سشیلا سیگڑا، پنجاب کے پھگواڑہ (محفوظ) سے راجیش بگا اور مکیریاں سے جنگی لال مہاجن، اوڈیشہ کے بجے پور سے سنت گڑتیا اور مدھیہ پردیش کے جھبوا (محفوظ) سے بھانو بھوریا کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ ہماچل پردیش کے دھرمشالہ سے وشال نہریا اور پچھاد (محفوظ) سے محترمہ رینا کشیپ کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔

آسام کے رٹاباڑی (محفوظ) سیٹ پر جے مالاکار، جنیا سے توفیق الرحمان، رنگ پاڑا سے راجین بورٹھاکر اور سون پوری سے محترمہ نبنیتا ہانڈک کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ بہار کے کشن گنج سے محترمہ سویٹی سنگھ، چھتیس گڑھ کے چترکٹ (محفوظ) سے لاچورام کشیپ کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

کیرالہ کے ماجیشور سے آر ٹی کنٹر، انارکلم سے سی جی راج گوپال، ارور سے وکیل کے پی پرکاش بابو، کوننی سے سریندرن اور وٹیرکابو سے ایس سریش کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ میگھالیہ کے شیلا (محفوظ) جے جوسوا ورجری، سکم کے مارتم رومٹیک (بی ایل) سے ایس ٹی بینگ چونگپا اور گینگٹوک (بی ایل) وائی ٹی لپیزا کو امیدوار بنایا گیا گیاہے۔ تلنگانہ کے حضور نگر سے داکٹر کوٹا راما راو کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...