بی جے پی نے جاری کی پانچ امیدواروں کی فہرست، اکھلیش کےخلاف دنیش لال یادو اورسونیا کےخلاف یہ ہوں گے امیدوار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd April 2019, 9:39 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،3؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) بی جے پی نے بدھ کو یوپی کی پانچ سیٹوں سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ اسی کے ساتھ اب تک بی جے پی نے 66 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ آج جن سیٹوں سے امیدواروں کا اعلان ہوا ہے، اس میں مین پوری سے پریم سنگھ شاکیہ، اعظم گڑھ سے دنیش لال یادو عرف نرہوا، مچھلی شہرسے وی پی سروج، فیروزآباد سے چندرسین جادون اوررائے بریلی سے دنیش پرتاپ سنگھ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

اس فہرست میں سب سے دلچسپ نام اعظم گڑھ سیٹ سے بھوجپوری اسٹاردنیش لال یادو عرف نرہوا کا ہے۔ وہ سماجوادی پارٹی کے قومی صدراورسابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کے خلاف میدان میں ہیں۔ ابھی منگل کو ہی حکومت نے نرہوا کو وائی کلاس کی سیکورٹی فراہم کرائی ہے۔ نرہوا کے الیکشن لڑنے کی بحث اسی وقت شروع ہوگئی تھی جب وہ اداکار روی کشن کے ساتھ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملنے پہنچے تھے۔

ملاقات کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ وہ بی جے پی جوائن کررہے ہیں اورپارٹی جہاں سے کہے گی وہاں سے الیکشن لڑیں گے۔ اس کےعلاوہ گزشتہ سال بی جے پی جوائن کرنے والے گاندھی فیملی کے قریبی لیڈردنیش پرتاپ سنگھ کو رائے بریلی سے سونیا گاندھی کے خلاف امیدواربنایا گیا ہے۔

بی جے پی کی اس فہرست میں مین پوری سے سماجوادی پارٹی کےسرپرست ملائم سنگھ یادو کے خلاف پریم سنگھ شاکیہ کو بی جے پی نے میدان میں اتارا ہے۔ فیروزآباد سے سماجوادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رام گوپال یادو کے بیٹے اکشے یادو کے خلاف چندرسین جادون کو امیدواربنایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...