بی جے پی اور کانگریس ریاست کے عوام کو گمراہ کرکے اقتدار حاصل کرناچاہتی ہیں:کمارسوامی

Source: S.O. News Service | Published on 23rd November 2022, 12:18 PM | ریاستی خبریں |

کولار، 23؍نومبر(ایس او نیوز)ریاست کرناٹک  میں بی جے پی اور کانگریس دونوں پارٹیاں عوام کو گمراہ کرکے اقتدار حاصل کرناچاہتی ہیں۔یہ بات سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کما ر سوامی نے کہی۔

انہوں نے یہاں ریاستی جے ڈی ایس کی طرف سے 2023کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں نکالی گئی پنچ رتنایاترا کے رتھ کی کولار آمد کے دوران شہر میں منعقدہ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس پچھلے اسمبلی انتخابات کے وقت جنتا دل کو بی جے پی کی بی ٹیم قرا ر دے کر عوام کو گمراہ کیاتھا،جس کے سبب جے ڈی ایس کئی حلقوں میں کم ووٹوں کے فرق سے شکست کا منہ دیکھناپڑاتھا۔مگر بھگوان کی کرپا سے اسی کانگریس کو انتخابی نتائچ کے بعد ہمارے دروازے پرآناپڑا اور حکومت قائم کرنے کیلئے حمایت کی گزارش کرنی پڑی اور مجھے ہی وزیر اعلیٰ بنائے جانے کا آفر دیناپڑاتھا۔

انہوں نے کہاکہ ریاست کی اس وقت کی جے ڈی ایس کانگریس مخلوط حکومت کو گرانے میں یہی کانگریس لیڈر سدارامیا اور رمیش کمار کا ہاتھ رہااور بی جے پی کو ریاست میں حکومت بنانے کا موقع دیاگیا۔اب عوام کو معلوم ہوچکاہے کہ بی جے پی کی بی ٹیم کون ہیں۔ کمار سوامی نے کہاکہ سدارامیا کے دور میں کولار ضلع کی کوئی ترقی ممکن نہیں ہوسکی اور انہوں نے کولار ضلع کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا،مگرافسوس کہ اب یہاں سے انتخاب لڑنے کی سوچ رہے ہیں۔رمیش کمار ہمیشہ یہ کہتے آرہے ہیں کہ سدارامیا نے کولار ضلع کے عوام کیلئے پانی فراہم کیاہے،مگرسدارامیا نے جو پانی فراہم کیاہے وہ بنگلور شہر کا آلودہ،یوجی ڈی کا پانی ہے،جس سے کئی بیماریاں پھیل رہی ہیں اور تالابوں کی سیرابی کی وجہ سے زیرزمین پانی کی سطح میں ضرور اضافہ ہواہے،مگر یہ پانی زہر آلود ہے،اس کے استعمال سے انسانوں،مویشیوں اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچ رہاہے۔یہی سدارامیا کا سب سے بڑا کارنامہ ہے ۔

کمار سوامی نے مزید کہا کہ ہر وقت فرقہ وارانہ فساد بھڑکا کر اقتدار حاصل کرنے والی بی جے پی اب حلا ل کٹ،اذان،حجاب اور دیگر معاملوں کو لے کر ہندتوا کے نام پر ووٹ حاصل کرناچاہتی ہے اور ایسے حساس معاملوں میں کوئی بھی کانگریس لیڈر نے تاحال بی جے پی کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھائی ہے۔ان معاملات پر مسلسل آواز اٹھاتے آرہے ہیں اور آئندہ بھی فرقہ پرستوں کے خلاف لڑتے رہیں گے۔ 2023 کے انتخابات کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور کولار کیلئے امیدوار کااعلا ن بھی ہوچکاہے،اور جے ڈی ایس امیدوار حلقے میں مقبول بھی ہوتاجارہاہے۔اس موقع پر رکن کونسل گووند راجو،کولار اسمبلی حلقے کے جے ڈی ایس امیدوارسی ایم آر سری ناتھ،ریاستی نائب صدر ضمیر احمد،سکریٹری ڈاکٹر محمد مصطفی،تعلقہ صدر راجیشوری،وکلیری رامواور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...