بی جے پی ابتداء ہی سے تحفظات کے خلاف: سدارامیا

Source: S.O. News Service | Published on 16th October 2021, 12:40 PM | ریاستی خبریں |

کلبرگی، 16؍اکتوبر(ایس او نیوز؍راست ) قائد اپوزیشن کرناٹک اسمبلی و سابق چیف منسٹر کرناٹک مسٹر سدرامیا نے کہا  ہے کہ بی جے پی ابتداء ہی سے پسماندہ طبقات کو تحفظات فراہم کرنے کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ زعفرانی جماعت  جو منڈل رپورٹ کے نفاذکی راہ میں رکاوٹ بنی رہی  وہ اب ذات پات کی مردم شماری کے لئے ایک کمزور بہانہ بتارہی ہے جب کہ اس طرح کی مردم شماری سے پسماندہ طبقات کو کافی مدد مل سکتی ہے۔

    کرناٹک پسماندہ طبقات کی جانب سےکلبرگی میں منگل کے دن منعقد کئے گئے ایک احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سدرامیا نے کہا کہ عوام کی درجہ بندی کو ان کی ذات پات کی بنیاد پر اہمیت دی جارہی ہے جیسے کہ براہمن، چھتریا، ویشیا،اور شودرا۔ ہمارے آج کے سماج میں وہی پرانا ذات پات کا نظام آج بھی قائم ہے۔     بی آر امبیڈکر نے دستور ہند ترتیب دیا تھا۔ اس کے مطابق پسماندہ طبقات کو تحفظات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔لیکن سدرامیا نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی اس معاملہ میں رکاوٹ کا سبب ہے۔

    سدرامیا نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں کے حصول کے معاملہ میں پسماندہ طبقات کو کاسٹ سرٹیفکیٹ پیش کرنا پڑتا ہے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اس طرح کا سرٹیفکیٹ جاری کیا کرتے تھے۔ لیکن بی جے حکومت کے اقتدار پر آنے کے بعد اس نے یہ حکم نامہ جاری کیا کہ کاسٹ سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لئے سی آر ای سیل کو درخواست پیش کی جائے تاکہ وہ اس کی تصدیق کرسکے۔ اس کے بعد ڈپٹی کمشنر کو کاسٹ سرٹفکیٹ جاری کرنے کے لئے ایک درخواست وصول کرنی پڑتی ہے ۔ سدرامیا نے کہا کہ اس طرح بی جے پی حکومت پسماندہ طبقات کے لوگوں کو ہراساں کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔