بابائے قوم کے قاتل گوڈسے کومحب وطن کہنا اس بار پرگیہ کو پڑ گیامہنگا،ڈیفنس کمیٹی سے دکھایا گیا باہر کا راستہ؛ کیا پارٹی سے بھی ہوگی باہر ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th November 2019, 1:07 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 28/نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی) بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو لوک سبھا میںمحب وطن بتانا اس بار بی جے پی کی رکن پارلیمان  پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو مہنگا  پڑ گیا، کیونکہ  جمعرات کو  وزارت دفاع کی کمیٹی سے اُنہیں  باہر کردیا گیا ہے۔

 انتہا پسندانہ بیانات دینے میں بدنام ،  ہندوتوادی کا خاص چہرہ سمجھی جانے والی   اور مالیگاوں بم دھماکہ کے الزام میں جیل کی ہوا کاٹ کر باہر آنے والی   بھوپال سے بی جے پی کی رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے  اس سے پہلے بھی گوڈسے کو محب وطن قرار دے چکی تھی، مگر جب پارلیمان کے اندر بھی انہوں نے بابائے قوم کے قاتل کو  دیش بھکت قرار دیا تو اس پر تمام اپوزیشن  پارٹیوں نے سخت اعتراض کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں  ان کی ذہنیت کو لے کر سوالات اُٹھ کھڑے ہوگئے تھے۔

 ناتھو رام گوڈسے کومحب وطن بتانے کے سلسلے میں بی جے پی کے ایگزیکٹو صدر جے پی نڈا نے کہا کہ کل پارلیمنٹ میں ان کا دیا گیا بیان قابل مذمت ہے۔ بی جے پی کبھی بھی ایسے بیان یا نظریہ کی حمایت نہیں کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو دفاعی امور کی صلاح کار کمیٹی سے ہٹا دیا ہے اور اس سیشن میں انہیں پارلیمانی پارٹی کی میٹنگوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف پارٹی کی ڈسپلنری کمیٹی بڑی کاروائی کرسکتی کرنے کے امکانات ہیں، بتایا جارہا ہے کہ اُنہیں پارٹی سے بھی باہر کیا  جاسکتا ہے۔

خیال رہے  کہ مدھیہ پردیش کے بھوپال سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو دفاعی امور کی پارلیمانی کمیٹی کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔ اس کمیٹی کی قیادت وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...