دس بچوں کو جنم دینے کا فراڈ! افریقی خاتون گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 20th June 2021, 11:54 PM | عالمی خبریں |

کیپ ٹاؤن،20؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ہاں ایک ہی وقت میں دس بچوں کی پیدائش نے عالمی میڈیا کی توجہ اس واقعے کی طرف موڑ دی تھی، مگر اس حوالے سے تازہ پیش رفت یہ سامنے آئی ہے کہ جنوبی افریقی خاتون37 سالہ ’گوزئیم سیتھول‘ اپنے خاندان کے ساتھ 10 بچوں کو جنم دینے کا جھوٹ بولا تھا۔ اس نے دعویٰ کیا تھا کہ چند روز قبل اس نے 7 بچوں اور 3 بچیوں پر مشتمل کل دس جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔

مقامی ذرائع بتایا ہے کہ خاتون کو فراڈ اور جھوٹ بولنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق خاتون سرے سے حاملہ ہی نہیں تھی۔ اسے چند ہفتے قبل نفسیاتی علاج کے لیے ایک مقامی اسپتال لایا گیا تھا۔

دوسری طرف جنوبی افریقہ کے علاقے ’گواٹنگ‘ کی انتظامیہ نے خاتون کے یہاں دس بچوں کی پیدائش کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے کے کسی اسپتال میں کسی خاتون کے یہاں 10جڑواں بچوں کی پیدائش کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

اسپتال ’اسٹیو بیکو ایکیڈیمک ہاسپیٹل‘ کا کہنا ہے کہ خاتون کو 7 يونيو کو نفسیاتی معائنے کے لیے اسپتال لایا گیا تھا۔ اسپتال نے اس خاتون کی طرف سے کسی بچے کی پیدائش کی تردید کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...