کانپور انکاؤنٹر پر بائیوپک ، وکاس دبے کی اہلیہ کا نوٹس ، آئین کیخلاف قرار دیا

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2021, 11:42 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ ،17؍جنوری (آئی این ایس انڈیا) پروڈیوسر اور ہدایتکار موہن ناگر جو کانپور انکاؤنٹر بکروں واقعہ اور بدنام زمانہ وکاس دوبے کے متعلق ٖ بائیوپک بنا رہے ہیں ، کو وکاس دبے کی اہلیہ کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔ نوٹس میں وکاس دوبے کی زوجہ رچا دوبے نے اس بایوپک کو آئین ہند کے آرٹیکل 21 کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق یہ بایوپک ’ہنک(HANAK)‘ کے نام سے بنائی جارہی تھی۔ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری پربھا شنکر مشرا اور ایڈووکیٹ رشبھ راج نے موہن ناگر کو ایک نوٹس بھجوایا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بایو پک سے فوری طور پرقدم روک لیا جائے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ متاثرہ افراد کے اہل خانہ کی اجازت کے بغیر فلم تیار کی جارہی ہے ،اور یہ افواہ پھیلائی گئی ہے کہ وکاس دبے کی اہلیہ رچا نے فلم کو 50 لاکھ روپے میں فلم کی نمائش اور کتاب کی اشاعت کے حقوق فروخت کیا ہے ۔ خیال رہے کہ دستور ہند کے آرٹیکل 21 میں کہا گیا ہے کہ قانون کے ذریعہ قائم کردہ طریقہ کار کے سوا کسی بھی شخص کے اپنے زندگی کے حقوق اوراسے ذاتی آزادی سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 2002 کی 86 ویں آئینی ترمیم کے ذریعہ پرائمری سطح پر حق تعلیم کو آرٹیکل 21 اے کے تحت بنیادی حق بنایا گیا ہے۔کانپور انکاؤنٹر کیس اور وکاس دبے پر بائیوپک بننے کی خبر گذشتہ سال دسمبر میں آئی تھی۔ اس وقت یہ انکشاف ہوا تھا کہ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے قریب منڈی دیپ میں ’ہنک ‘کے نام سے شوٹنگ جاری ہے۔ یہ بایوپک ممبئی کے دی پروڈکشن ہیڈ کوار ٹر‘کے بینر تلے بنائی جارہی ہے۔ وکاس دبے کو 9 جولائی 2020 کو ڈرامائی انداز میں اجین سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسی دن 10 جولائی 2020 کو یوپی پولیس نے ایک انکاؤنٹر میں اسے ہلاک کردیا۔ وکاس دبے کیس بہت مشہور رہا، سوشل میڈیا پر مہینوں ٹرول ہوتا رہا ۔وہیں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ یہ بایو پک کتاب’ میں کانپور والا‘ پر مبنی ہے۔ یہ کتاب مردلے کپل نے لکھی ہے۔ کتاب وکاس دبے کی کہانی پر مبنی ہے ۔

ایڈوکیٹ پربھاشنکر مشرا نے کہا کہ کتاب’میں کانپور والا‘ کے مصنف ، اور ویب سیریز بنانے والے فلم ساز نے غلط اور من گھڑت حقائق پیش کرکے اس کے مؤکل کی شبیہ مسخ کی ہے ۔ انہوں نے ’ہنک ‘فلم کے پروڈیوسر موہن ناگر اور ہدایتکار نیز ’میں کانپور والا‘ کے مصنف مردل کپل سمیت ایک درجن سے زائد افراد کو قانونی نوٹس بھیجے ہیں۔ نیز نوٹس کی ایک کاپی وزارت داخلہ امور اور وزارت اطلاعات و نشریات کو بھی بھیجی گئی ہے، اس میں کہا کہ اگر اس کی اشاعت اور نشریات پر پابندی نہیں لگائی گئی ،تو وہ عدالت کا سہارا لے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...