بلنئیر بی آر شٹی کی کمپنی صرف ایک ڈالر(قریب 74روپئے میں ) فروخت  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th December 2020, 8:00 AM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

بھٹکل :19؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) اُڈپی سے تعلق رکھنے والے این آر آئی صنعت کار بی آر شٹی کی قیام کردہ یو اے ای ایکسچینج کے مین ادارے فی نیبلر پی ایل سی کو اسرائیل۔ یواے ای کے ایک متحدہ ادارے نے ایک ڈالر(قریب 74روپئے ) میں خرید لیاہے۔

دبئی کی میڈیا میں آئی خبروں کو مانیں تو فارین ایکسچینج معاملات کو لےکر ہوئے گھوٹالے میں فی نیبلر کمپنی کو اسرائیل کے سابق وزیر اعظم یہود اولمرٹ سے منسلک پریزم گروپ، ابوظہبی رائیل اسٹراجٹک پارٹنرس (آرایس پی ) کے ساتھ  معاہدہ طئے کیا گیا ہے اورآر ایس پی  ادارے کے ذمہ دار ابوبکر الخوری ہیں۔ جن کی  ابوظہبی ایگزیکٹیو کونسل کے نائب صدر شیخ حجاّبن زید النہیان کے ساتھ رشتہ داری ہے۔

سال کی  شروعات میں یو اے ی اور اسرائیل عمومیت کو لےکر معاہدہ کئے جانے کے بعد یواے ای اور اسرائیل کی کمپنیوں کے ساتھ ہونےو الے کئی اہم تجارتی معاہدوں میں سے یہ بھی ایک معاہدہ ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی معاہدوں کو لے کر اسرائیل اپنی تجارت 2بلین سے بڑھاکر 6.5بلین تک لےجانے کی کوشش میں ہے۔

گزشتہ جولائی میں این ایم سی ہیلتھ کمپنی کے بانی بی آر شٹی کی  دنیا بھر کے مختلف ممالک کی ملکیت کو ضبط کرنےکا دبئی عدالت نے حکم دیاتھا۔ شٹی 8ملین ڈالر سے زائد قرض دار ہیں، لون کو ادا نہ  کئے جانےکی وجہ سے ملکیت  کی ضبطی کو لےکر بینک نے معاملہ کو عدالت لے گئی تھی ۔ گزشتہ دسمبر میں 1.5بلین پاؤنڈ (2بلین ڈالر) کی مارکیٹ قیمت رکھنےو الی یہ کمپنی اپنے تمام معاملات صرف ایک ڈالر میں فروخت کئے جانے سے ہر کوئی  تعجب  کا اظہار کررہے ہیں۔

بی آر شٹی کا زوال  کیسے ہوا ؟: گزشتہ 17دسمبر کو امریکہ کی موڈی واٹرس نے اپنی رپورٹ میں الزام لگایا تھا کہ  بی آر شٹی کی ایم این سی کمپنی  نے مارکیٹ قیمت سے زائد رقم دے کر ملکیت کو خریدا ہے۔ کمپنی اپنے نقد بیالنس شیٹ اور قرضہ جات کے متعلق سچائی کو چھپانے کے متعلق بھی شکوک کا اظہار کیاتھا۔ رپورٹ میں کہاگیا تھا کہ ایم این سی کمپنی میں کئی سارے غیر قانونی معاملات ہوئے ہیں، قرضے کے لئے کمپنی نے اپنے شئیر بینک میں گروی رکھا تھا  جس کو  چھپا کررکھےجانے کا بھی الزام لگایا گیاتھا۔ اس کے بعد بی آر شٹی نے ہیلتھ کئیر کی صدارت سے استعفیٰ دینے کے علاوہ ایم این سی کے نائب صدر خلیفہ بوٹّی اور دیگر چار ڈائرکٹروں کو بھی استعفیٰ سونپاتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

ابوظبی میں منعقدہ تلاوت قران کے قرات مقابلے میں بھٹکلی بچوں کا شاندار پرفارمینس

انڈین اسلامک سینٹر ابوظبی کے زیراہتمام منعقدہ تلاوت قران کے قرات  مقابلے میں مرکز النوائط ابوظبی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل کے دو بچوں نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بھٹکل سمیت   پورے ملک  کا نام روشن کردیا۔ مقابلے میں فردوس بنت آفتاب ایم جے نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ ...