'کرناٹکا مذہبی مقامات تحفظ قانون' ۔ اسمبلی نے کیا منظور

Source: S.O. News Service | Published on 22nd September 2021, 11:53 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 22؍ ستمبر (ایس او نیوز)ریاست کے عوامی مقامات پر غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ تمام مذہبی مقامات کے تحفظ کے لئے قانون کا مسودہ ریاستی اسمبلی نے منظور کیا ۔

عوامی جگہوں پر تعمیر شدہ غیر قانونی مذہبی مقامات منہدم کرنے کے لئے دی گئی سپریم کورٹ کی ہدایت کے پس منظر میں میسور کے ننجنگوڈو میں ایک قدیم مندر ڈھا دیا گیا تھا ۔ جس کے بعد ہندو تنظیموں کی جانب سے سخت احتجاج اور بی جے پی حکومت کے خلاف ماحول گرم کیا جانے لگا ۔ 

اسی کو دیکھتے ہوئے بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کے مقصد سے حکومت نے فوری اقدام کیا اور مذہبی مقامات تحفظ قانون - 21 کا مسودہ اسمبلی سیشن میں پیش کیا جسے بحث کے بعد منظوری دی گئی ۔

اس موقع پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے حزب اختلاف کے لیڈر سدارامیا نے کہا کہ ننجنگوڈو میں مندر کا انہدام حکومت کے علم میں لائے بغیرکیا گیا ہو ایسا نہیں ہوسکتا ۔ سب کچھ حکومت کو معلوم تھا ۔ انہوں نے پوچھا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت 12 سال پہلے آئی تھی ، اس پس منظر میں اس سے قبل جن مذہبی مقامات کو توڑا گیا ہے اس کا انجام اب کیا ہوگا؟

سدارامیا نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے مندر کو منہدم کیا ہے اور اب وہ تحفظ کی بات کر رہی ہے ۔ ہندو مہا سبھا اور ہندو جاگرن ویدیکے کے دباو کے آگے جھک کر یہ قانون کا مسودہ پیش کیا گیا ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جن افسران نے نیک نیتی کے ساتھ مذہبی عمارت منہدم کی ہے ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی ۔ یہ شق درست نہیں ہے ۔  کیا مندر توڑنے میں نیک نیتی ممکن ہوسکتی ہے ۔ اس لئے اس شق کو ہٹا دینا چاہیے۔

جے ڈی ایس کے بنڈیپا کاشیمپور نے کہا کہ " سپریم کورٹ کی ہدایت کو کئی سال بیت چکے ہیں ۔ اب صرف پبلسٹی کے لئے بی جے پی حکومت یہ قانون لارہی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سے قبل جتنے مذہبی مقامات ڈھائے گئے ہیں ان کی از سر نو تعمیر کی جانی چاہیے ۔"

کانگریسی رکن اسمبلی یو ٹی قادر نے کہا کہ ہم پہلے سے پڑھتے آ رہے ہیں کہ " باہر سے آنے والے غیر ملکیوں نے مندر اور عبادت گاہوں کو منہدم کیا تھا ۔ بی جے پی حکومت نے مندر منہدم کیا ہے ، یہ بات تاریخ کا حصہ بنی رہے ۔"  یو ٹی قادر کی اس بات پر بی جے پی اور کانگریسی اراکین کے درمیان زبانی جھڑپ شروع ہوگئی ۔

بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر برائے قانون و پارلیمنٹری ایفیئرس جے سی مادھو سوامی نے کہا کہ " سپریم کورٹ کے حکم پر عمل پیرائی کے لئے پرجوش افسران کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔ تمہارے دور اقتدار میں بھی بہت سے مندروں کو توڑا گیا ہے ، کیا اس کے لئے تم لوگوں کو ذمہ دار قرار دیا جا سکتا ہے؟"

انہوں نے کہا یہ مسودہ قانون کے دائرے میں آنے والے تمام غیر قانونی عبادت گاہوں کو تحفظ  فراہم کرے گا ۔ اب اس کے بعد غیر قانونی طور پر مذہبی مقام تعمیر کرنے کی اجازت نہیں رہے گی ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...