بلقیس بانو کیس:سپریم کورٹ سماعت کیلئے خصوصی بینچ تشکیل دے گی

Source: S.O. News Service | Published on 8th February 2023, 11:10 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 8فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) سپریم کورٹ نے منگل کو بلقیس بانو کیس کی سماعت کیلئے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی اس کیلئے ایک خصوصی بنچ تشکیل دے گی-

چیف جسٹس ڈی وائی جسٹس چدر چوڑ کی سربراہی والی بنچ نے بلقیس کی وکیل شوبھا گپتا کی عرضی پر سماعت کرنے پر اتفاق کیا- خصوصی تذکرے کے دوران وکیل نے اس معاملے کی جلد سماعت کی درخواست کی تھی-بلقیس بانو نے عدالت عظمیٰ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی تھی جس میں گینگ ریپ کے 11مجرموں کی بریت یا قبل از وقت رہائی کو چیلنج کیا گیا تھا-

15/ اگست کو گجرات حکومت نے عمر قید کی سزا پانے والے 11مجرموں کو رہا کیا تھا- حکومت نے 2008میں عمر قید کی سزا پانے والے تمام 11مجرموں کو سزا کے وقت گجرات میں رائج معافی کی پالیسی کے مطابق رہا کر دیا تھا-

2002کے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی اور اسے اس کے خاندان کے14/ افراد کے ساتھ مرنے کیلئے چھوڑ دیا گیا تھا، جن میں اس کی تین سالہ بیٹی بھی شامل تھی- بلقیس بانو پانچ ماہ کی حاملہ تھیں جب وڈودرا میں فسادیوں نے ان کے خاندان پر حملہ کیا-

سپریم کورٹ نے 13دسمبر کو بلقیس کی نظرثانی کی درخواست کو خارج کر دیا تھا-سپریم کورٹ نے درخواست کو خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری رائے میں 13مئی 2022کے فیصلے میں کوئی خامی نظر نہیں آتی، جس کی وجہ سے نظرثانی کی جا سکے -

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔