مرڈیشور میں بائک کی بجلی کھمبے سے ٹکر؛ بائک سوار ہلاک
بھٹکل 16/جون (ایس او نیوز) تعلقہ کے مرڈیشور میں ایک بائک کی بجلی کھمبے سے ٹکرانے کے نتیجے میں بائک سوار ہلاک ہوگیا جس کی شناخت تمپا ایرپا نائک (39) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ بدھ کی شام کو پیش آیا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق تمپا اپنی اہلیہ کو بائک پر بٹھا کر راشن کی دکان پر چھوڑنے کے بعد واپس اپنے گھر جارہا تھا جس کے دوران اس کی بائک تیز رفتاری کے ساتھ الیکٹرک کھمبے سے ٹکرا گئی۔
مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔