بھٹکل: مرڈیشور میں بولیرو کار اور اسکوٹر کی ٹکر؛ اسکوٹر سوار کی موقع پر موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th July 2019, 7:34 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 4/جولائی (ایس او نیوز) تعلقہ کے مرڈیشور نیشنل ہائی وے پر ایک تیز رفتار بولیرو کار اور اسکوٹر کے درمیان ہوئی ٹکر میں اسکوٹر سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت ایشور جٹپّا نائک (65) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ جمعرات شام قریب 6:30  بجے پیش آیا۔

بیلور کے رہنےو الے ایشور نائک مرڈیشور کی طرف جارہے تھے جبکہ  مچھلیاں سپلائی کرنے والی بولیرو کار بھٹکل سے ہبلی  کی طرف جارہی تھی، مرڈیشور کے بستی مکّی کراس کے قریب نیشنل ہائی وے پر یہ حادثہ پیش آیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مرڈیشور  بستی مکی کے قریب نیشنل ہائی وے پر  ڈیوائیڈر کے قریب سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے  ایک ہی سائیڈ سے سواریاں آتی اور جاتی ہیں، ایسے میں لوگوں کو گذرنے میں دشواری پیش آرہی ہے اور اسی کے نتیجے میں حادثات رونما ہورہے ہیں۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل سرکل پولس انسپکٹر گنیش سمیت مرڈیشور پولس اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور جائزہ لیا۔ 

بتایا گیاہے کہ  حادثے کے فوری بعد مقامی لوگوں نے ایشور نائک کو قریبی اسپتال لے گئے تھے مگر ڈاکٹر نے اُسے مردہ قرار دیا۔

نعش کو اب پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا گیا ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...