بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور میں کار کی ٹکر سے اسکوٹر سوار ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th May 2019, 3:51 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 18/مئی (ایس او نیوز) تعلقہ کے مرڈیشور کے قریب بائیلور نیشنل ہائی وے 66 پر کار اور ہونڈا ایکٹیوا کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایکٹیوا  کی پچھلی سیٹ پر سوار نوجوان اسپتال لے جانے تک دم توڑ دیا۔ حادثہ سنیچر شام  کو پیش آیا۔

مرنے والے کی شناخت  بینگرے کے رہنے والے منجوناتھ دیواڑیگا (16) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔  منجوناتھ کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ  وہ  وشوا بھارتی ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے حال ہی میں آئے میٹرک کے نتائج میں 85 فیصد مارکس کے ساتھ امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوا تھا۔ حادثے میں اسکوٹر ڈرائیونگ کرنے والا نوجوان ونائک بیرا دیواڑیگا (24)  شدید زخمی ہوا ہے اور اسے بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد اُڈپی  لے جایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  مہلوک منجوناتھ اسکول میں چھٹی ہونے پر شامیانہ کا کام کرتا تھا، سنیچر شام کو اسی سلسلے میں ونائک کے ساتھ اسکوٹر کی پچھلی سیٹ پر سوار  مرڈیشور سے بائیلور جارہا تھا کہ  ہوناور سے مرڈیشور کی طرف آنے والی ایک تیز رفتار کار کے ساتھ ان کی اسکوٹی کی ٹکر ہوگئی۔ حادثے میں شدید طور پر زخمی دونوں نوجوانوں کو فوری بھٹکل سرکاری اسپتال لے جایا گیا، مگر اسپتال پہنچنے تک منجوناتھ نے دم توڑ دیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی  سینکڑوں لوگ بھٹکل سرکاری اسپتال پہنچ گئے اور واقعے پر سخت  افسوس  کا اظہار کیا۔

بھٹکل سرکل پولس انسپکٹر جی ایل گنیش سمیت دیگر پولس اہلکار بھی جائے وقوع پر پہنچ کر  جائزہ لیا۔ بعد میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو گھروالوں کے حوالے کیا گیا۔

 

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...