بھٹکل نیشنل ہائی وے پر لاری نے بائک کو کچل دیا؛ بائک سوار ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st September 2022, 8:33 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 21 ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل نیشنل ہائی وے پشپانجلی کراس پر ایک ٹِپر لاری بے قابو ہوکر پہلے ہائی وے پر رکھے بیری کیڈ کے بعد ایک کار کو ٹکر  ماردی پھر آگے بڑھتے  ہوئے ایک بائک کو کچل  کر سڑک  کنارے چلی گئی۔حادثہ  میں بائک سوار شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال پہنچے تک  دم توڑ دیا۔   حادثہ بدھ صبح قریب نو بجے پیش آیا۔

مہلوک کی شناخت منجوناتھ گونڈا (39) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ جو مُٹھلی پنچایت حدود کے مرمبلّی کا رہنے والا تھا۔

پتہ چلا ہے کہ منجوناتھ سینٹرینگ کا ماہر تھا، اور  بائک پر سوار اپنے  کام کی غرض سے پشپانجلی  کراس سے نیشنل ہائی وے کے ایک طرفہ روڈ کو کراس کرنے کے بعد منکولی روڈ سے بھٹکل بازار جانے کے لئے سڑک کے درمیان  ڈیوائیڈر کے قریب موجود پولس بیری کیڈ کی آڑ میں    ٹریفک  کم ہونے   کا انتظار کررہا  تھا کہ اچانک جیلّی سے بھری  ٹِپر  لاری جو کنداپور سے ہوناور کی طرف جارہی تھی بے قابو ہوکر پہلے    بیری کیڈ کو اُڑا دیا، پھر  سامنے سے گذررہے ایک کار کو پیچھے سے ٹکر مار دی،   پھر بیری کیڈ کی آڑ میں  کھڑی   منجوناتھ کی بائک کو روندتے ہوئے سڑک کنارے  کی طرف آگے بڑھ گئی۔ حادثے میں منجوناتھ کا ایک پائوں بری طرح کچل گیا اور وہ شدید زخمی ہوگیا، مقامی لوگوں نے منجوناتھ کو فوری سرکاری اسپتال لے جانے کی کوشش کی، مگر بتایا گیا ہے کہ اُس نے اسپتال  پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ دیا۔ جائےوقوع پر کثیر مقدار میں خون بہہ گیا تھا، جہاں لوگوں نے پانی بہاتے ہوئے خون کو صاف کیا۔

کار پر کسٹم کے کچھ آفسران سوار تھے، کار کو ٹکر مارنے کے بعد کار پوری طرح گھوم گئی، البتہ کار پر سوار سبھی لوگ محفوظ رہ گئے۔

حادثے کی پوری واردات قریب میں موجود ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی، جو بعد میں سو شیل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی سرکل پولس انسپکٹر دیواکر سمیت دیگر پولس اہلکار  جائے واردات پر پہنچے اور حادثے کا جائزہ لیتے ہوئے ٹِپر لاری ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔ بھٹکل ٹاون پولس  معاملہ  کی مزید چھان بین کررہی ہے۔

مرمبلّی کے لوگوں نے بتایا کہ حادثہ میں موت کا شکار ہونے والا منجوناتھ ایک بہترین انسان تھا،  اس نے اپنے پیچھے  بیوی اور دو بچوں کو چھوڑا ہے۔ اچانک انتقال سے گھر والوں سمیت علاقہ میں بھی ماتم چھا گیا ہے۔ بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو گھر والوں کے حوالے کیا گیا اور بدھ شام کو اُس کی آخری رسومات ادا کی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: ایس پی کے تبادلے کی افواہوں کو ڈسٹرکٹ انچارج منسڑ نے دی مزید ہوا، کہا؛ افسران کے تبادلے کوئی نئی بات نہیں!

ایماندار افسر کے طورپر مشہور اترکنڑا ضلع ایس پی ڈاکٹر سمن پنیکر کے تبادلے کی افواہوں کو ہوا دیتےہوئے ضلع نگراں کار وزیر پجاری نے کہاکہ افسران کے تبادلے کوئی نئی بات تو نہیں ہے۔

بھٹکل: معاوضہ تقسیم میں تفریق پر رکن اسمبلی کا سخت اعتراض : وزیر شری نواس پجاری نے افسران کو کی فوری کارروائی کی تاکید

گذشتہ ماہ 2اگست کو برسی موسلا دھاربارش سےنقصان اٹھانے والےمتاثرین میں امداد تقسیم کےدوران تفریق کی گئی ہے اور غریبوں کو امداد فراہم کرنےمیں افسران پس و پیش کئے جانے پر رکن اسمبلی سنیل نائک نے سخت اعتراض جتایا ۔

ہلیال:  آوارہ کتوں کو پکڑنے کا معاملہ - چیف آفیسر کے خلاف کیس درج 

آوارہ کتوں کو پکڑ کر جنگل میں چھوڑنا ہلیال ٹی ایم سی کے چیف آفیسر پرشورام شیندے کو مہنگا پڑا کیوںکہ اس کارروائی کو ظالمانہ انداز میں انجام دئے جانے کا الزام لگاَتے ہوئے چیف آفیسر کے خلاف پولیس میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔

کہاں غائب ہو گئے نوٹ بندی کے بعد چھاپے گئے 9.21 لاکھ کروڑ روپے، آر بی آئی کے پاس بھی تفصیل موجود نہیں!

مرکز کی مودی حکومت نے بلیک منی پر قدغن لگانے کے مقصد سے 2016 میں نوٹ بندی ضرور کی، لیکن اس مقصد میں کامیابی قطعاً ملتی ہوئی نظر نہیں آ رہی ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے نوٹ بندی کے وقت بھی مرکز کے اس فیصلے پر سوالیہ نشان لگایا تھا،

فلپائن میں سمندری طوفان ’نورو‘ سے بڑے پیمانے پر تباہی، 8 افراد ہلاک

 فلپائن کے جزیرے لوزون میں ہفتے کے آخر میں تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ آنے والے شدید طوفان 'نورو' کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور تین لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ایک سرکاری ایجنسی نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ نیشنل ڈیزاسٹرس، رسکس اور مینجمنٹ کونسل نے اتوار کی سہ پہر کو طوفان کے زمین سے ٹکرانے کے ...

ہندوستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی

 ہندوستان نے سوریہ کمار یادو (69) اور ویراٹ کوہلی (63) کی مضبوط نصف سنچریوں کے بعد ہاردک پانڈیا (ناٹ آؤٹ 25) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت اتوار کے روز تیسرے ٹی- ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔ آسٹریلیا نے ہندوستان کو 187 رنز کا ہدف دیا تھا جسے ٹیم انڈیا ...

اُڈپی : بینگلور اور حیدرآباد کے تین طالب علم سمندر میں غرق ہوکر ہلاک

ملپے سے قریب ہوڈے سمندر میں تیراکی کے دوران بینگلور اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 3 طالب علم سمندر کی تیز لہروں کی زد میں آکر غرق ہوکر ہلاک ہوگئے۔ جن کی شناخت شریکاس، نشانت اور شانمکھا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔  &

منگلورو: تحقیقاتی ایجنسیوں کے چھاپے کے خلاف پتور، بنٹوال اور بجپے میں ایس ڈی پی آئی نے کیا احتجاجی مظاہرہ

ایس ڈی پی آئی کے ضلع دفتر پر این آئی اے کی طرف سے چھاپہ ماری کے علاوہ پی ایف آئی کے لیڈروں کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے پتور، بنٹوال اور بجپے میں ایس ڈی پی آئی کارکنان اور ذمہ داران نے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا ۔