بھٹکل امین الدین روڈ پر دو بائک کی ٹکر؛ ایک بائک سوار کی موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th August 2021, 1:21 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  28 اگست (ایس او نیوز) نوائط کالونی امین الدین روڈ پر  دو بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک بائک سوار زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا، جبکہ  بائک پر سوار دیگر لوگ بال بال بچ گئے۔ حادثہ جمعہ کی شام کو پیش آیا۔

مرنے والے کی شناخت بدریہ کالونی کے مقیم  عمران  کُنن  گوڈا  (42) ابن محمد جعفر کُنن  گوڈا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ   عمران اپنی اہلیہ اور اپنی آٹھ ماہ کی بچی کے ساتھ  بائک پر سوار تھا جس کے دوران مخالف سمت سے آنے والی بائک سے ٹکر ہوگئی۔ مخالف بائک والا بھی  حادثہ میں بال بال بچ گیا، البتہ عمران کو شدید زخمی حالت میں پہلے  قریب میں واقع پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے اُڈپی اسپتال شفٹ کیا گیا ، مگر دیر رات  عمران زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

عمران  بھٹکل کی ایک مرغی دکان میں ملازمت کرتا تھا، کافی محنتی شخص تھا، اس کو چھ بیٹیاں ہیں۔

گھروالوں نے بتایا کہ میت  اُڈپی سے   ضروری کاروائیوں کے بعد بھٹکل مخدوم کالونی صفیٰ اسٹریٹ اُس کے بھائی کے گھر لائی جائے گی۔

اللہ عمران کی مغفرت فرمائے اور    پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اٰمین

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...