بھٹکل ساگر روڈ پر دو بائکوں کے درمیان خطرناک تصادم؛ ایک ہلاک، دو شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th January 2022, 10:52 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 14 جنوری (ایس او نیوز) یہاں ساگر روڈ پر کیترے کراس سے آگے کلآبے کراس پر دو موٹر بائکوں کی ٹکر میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ دوسری بائک پر سوار ماں اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔

حادثہ جمعہ شام قریب 7:30 بجے اُس وقت پیش آیا جب ایک ایکٹیوا بائک پر ماں اور بیٹا کُنٹوانی سے بھٹکل سرکاری اسپتال جارہے تھے جب مخالف سمت سے آنے والی تیزرفتار موٹر بائک کے ساتھ ان کی آمنے سامنے سے ٹکر ہوگئی۔ حادثے میں تینوں شدید زخمی ہوگئے جنہیں بھٹکل سرکاری اسپتال سے منی پال شفٹ کیا گیا، پتہ چلا ہے کہ منی پال  اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی موٹر بائک پر سوار نوجوان جس کی شناخت پردیپ رامیّاگونڈا (25) کے طور پر کی گئی ہے، راستے میں دم توڑ دیا۔ ایکٹیوا پر سوار ماں سروجا کرشنا بنڈے (55) اور بیٹا رمیش مادھیو بانڈے (20)  کو منی پال اسپتال میں داخل کیا گیا ہے،پتہ چلا ہے کہ ان دونوں کی حالت بھی نازک ہے۔

مہلوک نوجوان ماروکیری کے ہیجّل کا رہنے والا تھا، جبکہ زخمی ماں اور بیٹا کُنٹوانی کے رہنے والے ہیں۔ بھٹکل شمس الدین سرکل سے قریب پانچ کلو میٹر دور ساگرروڈ کے کلابے کراس پر یہ حادثہ پیش آیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...