اُڈپی؛ اوورٹیک کرنے کی کوشش میں بائک نے لاری کو دی پیچھے سے ٹکر؛ دو طلبہ موقع پر ہی جاں بحق

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th January 2023, 1:29 AM | ساحلی خبریں |

اُڈپی 18 جنوری (ایس او نیوز) ضلع کے برہماور نیشنل ہائی وے پر لاری کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں اُسی لاری کو پیچھے سے ٹکر مارنے کے نتیجے میں بائک پر سوار دونوں طلبہ جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ منگل  رات کو پیش آیا۔

مہلوک نوجوانوں کی شناخت سمیت کمار ایم جے (19) اور واگیش کیدلیا (19) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ سمیت کمار شموگہ کا رہنے والا تھا، وہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے اُڈپی کے سالیگراما میں  رہتا تھا، جبکہ واگیش سالیگراما کے چترپاڈی کا رہنے والا تھا۔ دونوں بی کام کررہے تھے اور شام کے کلاسس  فراہم کرنے والی کالج میں زیر تعلیم تھے۔

حسب معمول آج منگل کو بھی شام قریب 7:30بجے کلاسس ختم ہونے کے بعد اپنی رہائش گاہ جارہے تھے جس کے دوران یہ اندوہناک حادثہ پیش آیا۔

برہماور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...