بھٹکل میں طوفانی ہوائیں؛ چھتری کے ساتھ بائک پر بیٹھنا پڑگیا مہنگا؛ جواں سال عورت بائک سے گر کر ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th July 2019, 1:11 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 8/جولائی (ایس او نیوز)  طوفانی ہواوں کے چلتے چھتری کھول کر بائک پر بیٹھنا ایک جواں سال عورت کو مہنگا پڑ گیا اور اُسے اپنی جان سے ہی ہاتھ دھونا پڑا۔ حادثہ بھٹکل تعلقہ کے ماروکیری اسکول کے سامنے  آج پیر کو پیش آیا۔

بھٹکل میں آج صبح سے طوفانی ہواوں کے ساتھ رُک رک کر بارش کا سلسلہ جاری ہے، اس درمیان ہاڈیمّا بنت تمپاگونڈا عرف ہیما (28) ماروکیری میں واقع اپنی پھوپھی کے گھر سے اپنے پھوپھا  کے ساتھ واپس اپنے گھر جالی لوٹ رہی تھی ۔ بتایا گیاہے کہ بارش کی وجہ سے اس نے اپنی چھتری ہاتھ میں تھامے بائک پر ایک سائیڈ ہوکر بیٹھی تھی  کہ اچانک طوفانی ہوا  ئیں چلی اور  اس کی چھتری ہوا میں پھڑ پھڑانے  لگی،  ہیما اگر چھتری کو چھوڑ دیتی تو شائد  حادثہ  سے بچ سکتی تھی مگر چونکہ اس نے مضبوطی کےساتھ چھتری کو پکڑ رکھا تھا،  چلتی بائک پر سے اس کا توازن بگڑ گیا اور وہ بائک سے ہی نیچے گرپڑی۔

نیچے گرتے ہی  اس کے سر کا پچھلا حصہ سڑک سے ٹکرا گیا  اور وہ شدید زخمی ہوگئی، اسے فوری طور پر بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ کچھ ہی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔

ہاڈیما عرف ہیما پچھلے ڈھائی سال سے بھٹکل کی معروف سٹی میڈیکل فارمیسی میں  ملازمت کرتی تھی۔ اس کو دو بھائی اور ایک بہن ہے،  اس کے والد اور والدہ بھی اس حادثے کے بعد سخت صدمے میں ہیں۔

ہیما کے ساتھ پیش آئے حادثے کی اطلاع پھیلتے ہی  کافی لوگ بھٹکل سرکاری اسپتال جمع ہوگئے۔ بھٹکل کے سماجی کارکن  اور سٹی میڈیکل کے مالک جناب اقبال صاحب بھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسپتال پہنچے اور گھروالوں کے ساتھ تعزیت کی۔

پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو گھروالوں کے حوالے کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...