بھٹکل بیلنی میں بائک حادثہ؛ تین میں سے دو شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd January 2022, 1:45 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 2 جنوری (ایس او نیوز) بندر روڈ، بیلنی میں پیش آئے  ایک سڑک  حادثہ میں بائک پر سوار تین لوگوں میں سے دو کو  شدید  چوٹیں آئی ہیں  ، مگر تینوں کو  بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد منی پال اسپتال  روانہ کیا گیا ہے۔ حادثہ اتوار   صبح قریب 11:30 بجے پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ  بائک سوار منجوناتھ سوکرا گونڈا (31) اپنی  ماں دُرگی ایس گونڈا (50)  اور اپنے بھائی کے  چھ سالہ بیٹے اکیل گونڈا کو بائک پر بٹھاکر  سرکل سے تلگوڈ (بندر) جارہا تھا، بیلنی کے قریب اچانک سامنے کتا آجانے سے بائک کا توازن بگڑ گیا جس کے نتیجے میں بائک سڑک پر پھسل گئی۔ حادثے میں  تینوں شدید  زخمی ہوگئے ، جس میں   دُرگی گونڈا اور چھ سالہ لڑکا اکیل کو شدید  چوٹ لگی ہے۔ البتہ تینوں کو منی پال شفٹ کیا گیا ہے۔

اطلاع ملنے پر بھٹکل مضافاتی پولس  جائے وقوع پر پہنچی اور جائزہ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔