بہارحکومت کے خلاف ٹرک مالکان کا مظاہرہ

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2021, 11:25 AM | ملکی خبریں |

مظفر پور،17؍جنوری(آئی این ایس انڈیا) ’’انگریز چلا گیا ، لیکن انگریزی سوچ نہیں گئی، نتیش بابو ہمارے کنبے کی روزی نہ لوٹیں ، خود کفیل رہیں۔ ہم اپنی زندگی گزارنے کے لیے خود انتظامات کریں گے‘‘۔ یہ کہنا ہے مظفر پور ٹرک آنر ایسوسی ایشن کا۔ بہار حکومت نے چودہ پہیے اور اس سے زیادہ پرریت گٹی کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی ہے۔ پابندی کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے ٹرک ایسوسی ایشن نے حکومت کے خلاف محاذکھول دیا ہے۔دراصل بہار حکومت نے 16 دسمبر 2020 کو ایک قانون نافذ کیا ہے۔ اس کے تحت ، اب بہار میں ریت اور گٹی 14 پہیوں سے زیادہ نہیں لے جایا جاسکے گا۔ یہ قانون سڑکوں کی حفاظت اور اس کی طویل مدتی پائیداری کے لیے بنایا گیا ہے۔ حکومتی حکم کے خلاف ٹرک مالکان سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ مظفر پور ٹرک آنر ایسوسی ایشن کے بینر تلے انہوں نے بیریا روڈ پر ہڑتال کی اور اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...