بہار میں کورونا انفیکش سے چوتھے مریض کی موت، مریضوں کی تعداد 475

Source: S.O. News Service | Published on 2nd May 2020, 9:45 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،2؍مئی(ایس او نیوز؍یو این آئی) بہار میں کورونا انفیکشن سے چوتھے مریض کی آج دارالحکومت پٹنہ کے نالندا یونیورسٹی اسپتال (این ایم سی ایچ) میں موت ہوگئی۔ محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے یہاں بتایا کہ سیتامڑھی کے رہنے والے 45 سالہ ایک کورونا متاثر شخص کی این ایم سی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ وہ لمبے وقت سے پھیپھڑوں کے کینسرمیں مبتلا تھے۔

سنجے کمار نے بتایا کہ کینسر متاثر مریض 28 اپریل کو ممبئی کے ٹاٹا میموریل اسپتال سے سیتامڑھی پہنچا تھا۔ طبیعت زیادہ بگڑنے پر اسے 30 اپریل کو این ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے نمونوں کی جانچ کے دوران اسے کورونا سے بھی متاثر پایا گیا تھا۔ علاج کے دوران حرکت قلب رکنے سے آج اس کی موت ہوگئی۔

پرنسپل سکریٹری نے بتایا کہ اس سے پہلے جمعہ کو مشرقی چمپارن کے بنجاریا کے رہنے والے ایک 54 سالہ شخص کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ایم ایم سی ایچ میں علاج کے دوران موت ہوگئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پچھلے ایک سال سے منہ اور گلے کے کینسر میں مبتلا تھا۔ مریض 20 اپریل کو ٹی ایم ایچ، ممبئی سے بنجاریا لوٹا تھا۔ اس کے بعد 27 اپریل کو انہیں این ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا تھا۔ علاج کے دوران حرکت قلب رکنے سے اس کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ اب سیمپل ٹیسٹ رپورٹ میں انہیں کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا تھا۔

سنجے کمار نے بتایا کہ بہار میں اس طرح کورونا انفیکشن سے اب تک کُل چار لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ریاست میں پہلے متاثرہ مریض منگیر ضلع کے چورمبا کے رہنے والے سیف علی (38سال) کی 21مارچ کو پٹنہ کے ایمس میں موت ہوگئی تھی۔ وہ خلیجی ملک قطر سے ہندوستان آیا تھا اور گردے کی بیماری سے متاثر تھا۔

اس کے بعد 17 اپریل کو ریاست میں دوسرے پازیٹو مریض کی بھی پٹنہ ایمس میں موت ہوگئی۔ وہ ویشالی ضلع کا رہنے والا تھا۔ 35سالہ اس شخص کے 15 اپریل کی دیر شام آئی رپورٹ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ ایمس نے اس کی موت کی وجہ کورونا پازیٹو اور ملٹی آرگن فیلر بتائی ہے۔

مریض کو انسیفلائٹس کے ساتھ ملٹیپل انفیکشن بھی تھے۔ وہ پہلے سے ٹی بی میں بھی مبتلا رہا تھا۔ اس طرح بہار میں کورونا انفیکشن سے جان گنوانے والے چاروں مریض پہلے سے ہی کسی نہ کسی خطرناک مرض میں مبتلا تھے۔

کورونا کے 9 نئے معاملات، متاثرین کی تعداد 475 ہوئی: بہار کے بھوجپور ضلع میں چھ، کیمور میں دو اور بکسر میں ایک مریض کے کورونا متاثر ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد آج ریاست میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 475 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے یہاں بتایا کہ آج دوپہر آئی سیمپل جانچ رپورٹ میں بکسر ضلع میں چار خواتین اور دو مردوں کے انفیکشن کی زد میں آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کے آرا میں 43 اور 45 برس کی دو، ہنومان ٹولہ میں 32 برس کی ایک اور سکڈی میں 35 برس کی ایک خاتون اور بہیا میں ایک برس کا بچہ اور جگدیش پور میں 33 برس کا ایک نوجوان پازیٹو آیا ہے۔

کمار نے بتایا کہ کیمور ضلع کے پولیس لائن میں 25 برس کی ایک خاتون، پچاس برس کے ایک اور بکسر کے نیابھوجپور میں 13برس کا ایک بچہ اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام مریض ماضی میں متاثرہوئے لوگوں کے رابطہ میں آنے سے پازیٹو ہوئے ہیں۔ ان کے بارے میں تمام ضروری معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...