بہار میں تقریباً 55 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دیہی کا کیا استعمال

Source: S.O. News Service | Published on 28th October 2020, 11:01 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،28؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار میں سخت حفاظتی انتظامات کے مابین اسمبلی کے پہلے مرحلہ کے لئے آج پرامن طریقے سے ووٹنگ ختم ہوگئی، جس میں 55 فیصد سے زائد ووٹروں نے 1066 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں قید کر دیا۔ ریاستی الیکشن دفتر کے مطابق بدھ کو 71 اسمبلی سیٹ کے لئے 31380 پولنگ مراکز پر صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی، جو کہ شام چھ بجے ختم ہوئی ہے۔ اس دوران قریب 55 فیصد رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کیا۔ حالانکہ ابھی بھی کچھ پولنگ مراکز پر ووٹنگ چل رہی ہے اور کچھ مقامات سے آخری رپورٹ کا انتظار ہے۔ شام چھ بجے تک جموئی ضلع میں سب سے زیادہ قریب 58 فیصد ووٹنگ ہوئی جبکہ مونگیر ضلع میں سب سے کم لگ بھگ 44 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

دریں اثناء بڑہرا سے راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) امیدوار اور رخصت پذیر رکن اسمبلی سروج یادو نے آرہ کے پولنگ مرکز 115 پر اپنے اوپر حملہ ہونے کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی طرح بھاگ کر انہوں نے اپنی جان بچائی ہے۔ حالانکہ انتظامیہ نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سروج کی پہلے لوگوں نے مخالفت کی۔ اس کے بعد بھیڑ سے کچھ لوگوں نے پتھراﺅ شروع کر دیا۔ اسی طرح بھوجپور ضلع کے شاہ پور اسمبلی حلقہ کے سہجولی گاﺅں میں آرجے ڈی امیدوار راہل تیواری اور آزاد امیدوار بٹیشور یادو کے حامیوں کے مابین بوتھ پر قبضے کو لیکر پرتشدد جھڑپ ہوئی، جس میں دونوں فریق کے قریب 10 افراد زخی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...