بہار میں بارش سے تباہی: بھاگلپور میں دیوار گرنے سے 6 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 29th September 2019, 6:32 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،29/ستمبر(آایس او نیوز/ئی این ایس انڈیا) بارش کی وجہ سے پٹنہ سمیت کئی حصوں میں عوام کی زندگی بری طرح متاثر ہے۔پٹنہ شہرکے مال میں پانی بھراہے،راستے کشتیوں سے طے کیے جارہے ہیں،سڑکیں بدحال ہیں،ڈبل انجن والی بہارسرکارپوری طرح بے بس نظرآرہی ہے،اسی درمیان وزیراعلیٰ نتیش کمارنے کہاہے کہ قدرت کے قہرپرکسی کاکنٹرول نہیں ہے۔این ڈی آرایف کی ٹیمیں اتاردی گئی ہیں۔دارالحکومت کے کھگول تھانہ میں داناپور ریلوے اسٹیشن کے مشرقی دروازے کے پاس بھاری بارش کے درمیان سڑک کے کنارے ایک درخت آٹوز پر اچانک گر گیا، جس کی وجہ سے آٹو رکشہ پر سوار ڈیڑھ سال کی ایک بچی اور تین خواتین کی موت ہو گئی۔کھگول تھانہ صدر مکیش کمار نے بتایا کہ لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔دوسری طرف پٹنہ کے پنڈارک تھانہ علاقہ میں ایک درخت گرنے سے سڑک ٹریفک رکاوٹ پیدا ہو گئی،درخت کو جے سی بی کی مدد سے سڑک سے ہٹا دیا گیا۔وہیں بھاگلپور میں مختلف جگہوں پر دیوار گرنے سے 6 افراد کی جان چلی گئی۔بھاگلپور ضلع مجسٹریٹ پرنب کمار نے بتایا کہ بھاری بارش کی وجہ سے براری تھانہ علاقے میں واقع ہنومان مندر کی چاردیواری کے اچانک گر جانے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ ایک دوسراشخص زخمی ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ بھاری بارش کی وجہ سے براری تھانہ تحت کھجورپور علاقے میں ایک مکان کی دیوار گرنے سے اس کے ملبے کے نیچے دب کر تین افرادکی موت ہو گئی۔پرنب نے بتایا کہ مرنے والوں میں پانچ مرد اور ایک عورت شامل ہیں۔انہوں نے بتایا لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے زخمی کو علاج کے لیے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج ہسپتال بھیجا گیا ہے،پٹنہ میں ہر طرف پانی ہی پانی ہے،نچلے علاقے ڈوب چکے ہیں۔پٹنہ کے بہادرپور پل کے قریب اینڈیاریف ٹیم ریسکیو چلا رہی ہے،لوگ اپنا سامان ٹھیلے پر لاد کر محفوظ طریقے سے واپس لوٹ رہے ہیں۔راجندر نگر اور کے کے پوری طرح علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔محکمہ موسمیات نے 30 ستمبر تک شہر میں بھاری بارش ہونے کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخاب 2024: دوسرے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران کی قسمت کا فیصلہ 26 اپریل کو

لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں ملک بھر کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان سبھی سیٹوں کے لیے انتخابی تشہیر بدھ کی شام ختم ہو گئی۔ دوسرے مرحلہ کی اہم سیٹوں میں کیرالہ کی وائناڈ؛ بہار کی کشن گنج، کٹیہار، بھاگلپور، بانکا؛ چھتیس گڑھ کی راجناند گاؤں، مہاسمند و ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔