بہار میں سیاسی ہلچل، جنتا دل متحدہ کےاراکین ِاسمبلی پٹنہ طلب

Source: S.O. News Service | Published on 8th August 2022, 11:49 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 8؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار کی سیاست میں  اچانک ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ایک طرف جہاں  آر سی پی سنگھ  نے بدعنوانی کے الزام پر پارٹی قیادت کی جانب سے باز پرس پر پارٹی کو ہی خیر باد کہہ  دیا ہے وہیں دوسری جانب نتیش کمار  نے اچانک  پیر کو اپنے تمام اراکین اسمبلی کی میٹنگ طلب کرلی ہے۔ تمام ایم ایل ایز کو پیر کی شام تک پٹنہ پہنچ جانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔  پیر کو طلب کی گئی اس میٹنگ کا ایجنڈہ عام نہیں کیا گیاہے تاہم سمجھا جارہاہے کہ  جنتا دل متحدہ کی قیادت  بی  جےپی  کے ساتھ پارٹی کے اتحاد پر نظر ثانی کے موضوع پربھی گفتگو کرسکتی ہے۔ میٹنگ میں جنتادل متحدہ کے قومی صدر للن سنگھ بھی موجود رہیں گے۔    انہوں نے2024ء تک بی جےپی کے ساتھ اتحاد   پر اتوار کو کئے گئے  ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’’کون جانتا ہے کہ کل کیا ہوگا۔ کل تک مجھے بھی کچھ ہوسکتاہے۔ ‘‘   بہار میں  جنتادل متحدہ اور بی جےپی کے رشتوں میں کافی عرصہ سے تلخیاں محسوس کی جارہی ہیں۔  اس  بیچ آر جے ڈی کی جانب سے اشارے دیئے جارہے ہیں کہ بہار میں جلد ہی ’’سماجوادی سرکار‘‘ بن سکتی ہیں۔اس کی بنیاد پر یہ قیاس آرائیاں بھی ہونے لگی ہیں کہ کیا نتیش ایک بار پھر بی جےپی سے دامن چھڑا کر آر جے ڈی سے ہاتھ ملاسکتے ہیں۔   

 

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...