بہار میں زہریلی شراب سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہو گئی، 17 افراد بینائی سے محروم

Source: S.O. News Service | Published on 5th August 2022, 8:12 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،5؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار کے سارن ضلع میں زہریلی شراب پینے سے مہلوکین کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ اس واقعہ سے مرنے والوں کی تعداد جمعہ کے روز 9 تک پہنچ گئی اور 17 لوگوں کی آنکھوں کی روشنی چلی گئی۔ متاثرین سارن ضلع کے مکیر اور بھیلڈی تھانہ حلقہ کے گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ بیشتر متاثرین نے دھانوکا ٹولی گاؤں سے نقلی شراب خریدی تھی۔ اس کے بعد بدھ کی شب انھوں نے الگ الگ مقامات پر شراب نوشی کی اور اس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی۔

جمعرات کی صبح 35 سالہ چندن کمار اور 60 سالہ کمل مہتو نام کے دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ سارن کے ضلع مجسٹریٹ راجیش مینا نے بھی حادثہ کی تصدیق کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ انھوں نے نقلی شراب پی تھی۔ دیگر مہلوکین کی شناخت اوم ناتھ مہتو، چندیشور مہتو، سکلدیپ مہتو، دھنی رام مہتو، راجناتھ مہتو اور دو دیگر کی شکل میں ہوئی ہے۔ جمعرات کی دوپہر سے جمعہ کی صبح کے درمیان ان کی موت ہوئی۔

علاقے میں زہریلی شراب پینے سے موت کی خبر ملتے ہی مکیر، بھیلڈی اور امنور کے ایس ایچ او اور سرکل افسر فورنسک ماہرین کے ساتھ متاثرین کے گھر پہنچے۔ انھوں نے نمونے جمع کیے اور مہلوک و سنگین طور سے بیمار اشخاص کے اہل خانہ کے بیانات بھی درج کیے۔ سنگین طور سے بیمار لوگوں کو صدر اسپتال چھپرہ اور پی ایم سی ایچ پٹنہ میں داخل کرایا گیا۔ پولیس نے کہا کہ 17 لوگوں کی بینائی چلی گئی ہے اور وہ اسپتالوں میں بھی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایسے واقعات تب پیش آ رہے ہیں جب بہار میں پوری طرح سے شراب بندی ہے۔ اپریل 2016 سے ریاست میں شراب پر پابندی عائد ہے، پھر بھی اکثر شراب سے ہونے والے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ٹروڈو کی سکیورٹی ٹیم نے صدارتی سویٹ میں وزیر اعظم کو ٹھہرانے سے انکار کر دیا

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی سکیورٹی ٹیم نے ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اس وقت گھبراہٹ میں ڈال دیا جب انہوں نے ٹروڈو کو صدارتی سویٹ میں جگہ دینے سے انکار کردیا جس کا خصوصی طور پر ہندوستانی سکیورٹی ٹیموں نے نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران اہتمام کیا تھا، اور ...

کینیڈا اِدھر اُدھر کی باتیں نہ کرے، بلکہ نجر کے قتل پر ثبوت پیش کرے، ہندوستان کی دو ٹوک

 خالصتان حامی ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پر ہندوستان نے کینیڈا سے سختی سے کہا ہے کہ وہ ثبوت پیش کرے اور بغیر کسی وجہ کے الزامات نہ لگائے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ کی رپورٹ کے مطابق بدھ (20 ستمبر) کو قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈووال نے نئی پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ ...

ٹرین حادثات میں ایکس گریشیا رقم میں 10 گنا اضافہ، ریلوے بورڈ کا اہم فیصلہ

انڈین ریلوے بورڈ نے ٹرین حادثے میں موت یا زخمی ہونے کی صورت میں ادا کی جانے والی ایکس گریشیا رقم میں 10 گنا اضافہ کر دیا ہے۔ اس رقم میں آخری بار 2012 اور 2013 میں نظر ثانی کی گئی تھی۔ بورڈ نے کہا کہ اب ٹرین حادثات اور ناخوشگوار واقعات میں ہلاک اور زخمی مسافروں کے اہل خانہ کو ادا کی ...

مقننہ میں خواتین کا ریزرویشن صنفی انصاف کے میدان میں سب سے بڑا انقلاب: صدر جمہوریہ  دروپدی مرمو

صدر جمہوریہ  دروپدی مرمو نے بدھ کو کہا کہ لوک سبھا اور ریاستی قانون ساز اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کا قانون 'صنفی انصاف' (خواتین کو بااختیار بنانے) کی سمت میں ہمارے دور کا سب سے بڑی تبدیلی کا انقلاب ہوگا۔

ہندوستانی فضائیہ کا پہلا ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ سی-295 وڈودرا کے فضائیہ اسٹیشن پہنچا

ہندوستانی فضائیہ کا پہلا سی-295 ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ ہندوستان پہنچ گیا ہے۔ یہ ایئرکرافٹ شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے وڈودرا کے فضائیہ اسٹیشن پر اترا۔ طیارہ کو گروپ کیپٹن پی ایس نیگی نے اڑایا تھا اور بحرین سے پرواز بھرنے کے بعد آج یہ ہندوستان پہنچ گیا۔

غازی آباد میں ’مڈ ڈے میل‘ کا دودھ پینے سے 25 بچے بیمار، اسپتال میں داخل

غازی آباد کے لونی کوتوالی علاقہ کے پرائمری اسکول، پریم نگر میں مڈ ڈے میل کا دودھ پینے سے 25 بچے بیمار ہو گئے ہیں۔ دودھ پیتے ہی طلبا کو سر اور پیٹ میں درد کے ساتھ ساتھ الٹی کی شکایت ہونے لگی۔ بچوں کی خراب ہوتی طبیعت کو دیکھتے ہوئے انھیں فوراً لونی سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا ...