بہار کے حاجی پور میں مو ب لنچنگ، ستون سے باندھ کر پیٹاگیا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th August 2019, 11:20 AM | ملکی خبریں |

حاجی پور25 اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بہار میں مو ب لنچنگ کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے ر ہے ہیں۔ لوگ خود ہی قانون کو ہاتھ میں لینے پر آمادہ ہیں۔ تازہ معاملہ بہار کے حاجی پور کا ہے،جہاں  ایک نوجوان کو لوگوں نے ستون سے باندھ کر لات گھونسوں سے بری طرح پیٹا، اس کا ویڈیوبھی وائرل ہو گیا ہے۔ اس کی اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے مقامی افراد کے الزام کے بعد پٹائی کھانے والے شخص کو ہی جیل بھیج دیا۔ واقعہ میں انکشاف ہوا کہ پٹائی کھانے والا نوجوان مقامی سماجی کارکن اور عوامی نمائندے کا بیٹا تھا۔ لوگوں نے مجرم بتا کر اس کی پٹائی کی۔متاثر شخص کی ماں نے بتایا کہ علاقے میں رسوخ رکھنے والے کچھ لوگ اس کے بیٹے کو گھر سے بلا کر لے گئے اور مارکیٹ میں باندھ کر پٹائی کر دی۔ متاثرہ شخص کی ماں نے کہا کہ میرے بیٹے کو کچھ لوگ گھر سے بلا کر لے گئے تھے۔ سماجی کارکن اور عوامی نمائندے ہونے کی وجہ سے کچھ لوگ اس سے پرخاش ر کھتے ہے اور ان لوگوں نے حسد میں ہی میرے بیٹے کو ماراہے۔دلچسپ یہ ہے کہ پولیس نے  پٹائی کھانے والے نوجوان کو مجرم مان کر جیل بھیج دیا۔ واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ضلع کے ایس پی نے کہا کی معاملے کی جانچ کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجرم کوئی بھی ہو، قانون ہاتھ میں لینے والو کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ایس پی نے میڈیا سے کہا کہ میں  آپ کے ذریعے اب ویڈیو دیکھا ہے، وجہ معلوم ہو جائیگی کہ کس وجہ سے مار پیٹ کی جا رہی ہے۔ چاہے جو بھی ہو کسی کو بھی اس طریقے سے پیٹنے کا حق نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بہار میں این آر سی معاملہ پر بی جے پی میں ہی اختلاف

بہار میں حزب اقتدار جنتا دل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کے ساتھ نائب وزیراعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے سنیئر لیڈر سشیل کمار مودی جہاں ریاست میں قومی سٹیزن رجسٹر (این آر سی) کے مخالف ہیں وہیں نتیش حکومت کے محصولات اور اصلاحات اراضی اور بی جے پی لیڈر رام نارائن منڈل نے کہا کہ ...