بہار: اورنگ آباد میں پنچایت الیکشن کے دوران تشدد، فائرنگ اور بوتھ پر قبضہ کی کوشش

Source: S.O. News Service | Published on 24th September 2021, 11:34 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پٹںہ،24؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار واقع اورنگ آباد ضلع میں جمعہ کو پہلے مرحلہ کے پنچایت الیکشن کے دوران فائرنگ اور تشدد کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ یہ واقعہ اورنگ آباد ضلع کے بسینی گاؤں کے بوتھ نمبر 144 اور 145 کا ہے۔ الیکشن افسران نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ بوتھوں پر قبضہ کرنے اور ایک خاص امیدوار کے حق میں فرضی ووٹنگ کرنے کے لیے کی گئی۔ فائرنگ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

بوتھ پر موجود سیکورٹی اہلکاروں نے حالات کو کنٹرول کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ واقعہ کے بعد قطار میں لگے کئی ووٹرس بھاگ کھڑے ہوئے۔ حالات معمول پر لانے کے لیے ایس ڈی او اور ایس ڈی پی او فوراً گاؤں پہنچے۔

قابل ذکر ہے کہ 10 اضلاع کی 151 پنچایتوں کے لیے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ جاری ہے۔ یہ سبھی اضلاع اورنگ آباد، روہتاس، جموئی، ارول، گیا، کیمور، نوادہ، بانکا، جہان آباد اور مونگیر جیسے نکسل متاثرہ ہیں۔ بہار انتخابی کمیشن کے ایک افسر کے مطابق ای وی ایم کا استعمال پنچایت رکن، مکھیا، پنچایت کمیٹی رکن اور ضلع پریشد رکن جیسے چار عہدوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ پنچ اور سرپنچ کی ووٹنگ کے لیے بیلٹ باکس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ریاستی انتخابی کمیشن نے 10 اضلاع میں پرامن ووٹنگ کے لیے سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا ہوا ہے۔ مجموعی طور پر 156 پولنگ مراکز نکسل متاثرہ علاقوں کے تحت آتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔