بیٹی کی شادی کیلئے گھر آرہے باپ کو مجرموں نے کیا اغوا، قتل کر کے نہر میں پھینکی لاش

Source: S.O. News Service | Published on 14th January 2021, 11:04 AM | ملکی خبریں |

حاجی پور، 14 جنوری (آئی این ایس انڈیا) بہار کے ضلع حاجی پور سے بدھ کے روز اپنی بیٹی کی شادی کے سلسلے میں پنجاب سے واپس آرہے باپ کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق سمستی پور کا رہائشی جوگیندر شاہ اپنی بیٹی کی شادی کے لئے لڑکے کو دیکھنے پنجاب سے بہار جارہا تھا۔ حاجی پور پہنچنے کے بعد اس نے کنبہ والوں کو گھر آنے کی اطلاع دی تھی لیکن اس کے بعد وہ غائب ہوگیا تھا۔ یہاں جب جوگندر شاہ اپنے گھر نہیں پہنچے تو کنبہ والوں نے اس کی تفتیش شروع کردی۔ اس دوران انھیں معلوم ہوا کہ صنعتی اسٹیشن میں نہر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ایسی صورتحال میں اہل خانہ نے حاجی پور پولیس سے رجوع کیا اور صدر اسپتال پہنچے اور لاش کی شناخت جوگندر ساہ کے نام سے کی۔

لواحقین نے بتایا کہ متوفی پنجاب میں ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اور بیٹی کی شادی کے لئے گھر آرہا تھا۔ ٹرین سے حاجی پور پہنچنے کے بعد اس نے فون پر بات کی لیکن اس کے فورا بعد ہی اس کا موبائل سوئچ آف ہوگیا۔ کنبہ کے افراد نے بتایا کہ جوگندر شاہ کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں تھا۔ ایسی صورتحال میں اس نے الزام لگایا ہے کہ لوٹ مار کے تناظر میں اسے اغوا کرکے قتل کیا گیا تھا اور پھر لاش کو نہر میں پھینک دیا گیا تھا۔

فی الحال پولیس نے مقدمے میں مقتول کے لواحقین کے بیان کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں صدر ایس ڈی پی او راگھو دیال نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ جلد ہی مجرموں کی گرفتاری کی جائے گی۔

بتادیں کہ حاجی پور کے علاقے تھانہ انڈسٹری کی نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اس وقت پولیس نے لاش کی شناخت کے لئے بہت کوشش کی تھی لیکن اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ اس معاملے میں پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ آج اس لاش کی شناخت ہوگئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قانون بنا رہا مرکز، کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہو چکی ہے، اور اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران زور و شور کے ساتھ انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ کانگریس کے بڑے لیڈران بھی ملک کی مختلف ریاستوں میں ریلیاں، روڈ شوز اور انتخابی اجلاس سے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...