بہار انتخابات: پہلے مرحلہ کے حتمی اعداد و شمار جاری، گزشتہ انتخابات سے زیادہ ووٹنگ

Source: S.O. News Service | Published on 30th October 2020, 11:14 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،30؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا مدت میں ملک کے پہلے بہار اسمبلی انتخاب میں بدھ کو پہلے مرحلہ میں 71 اسمبلی سیٹوں کیلئے ہوئی ووٹنگ میں انفیکشن کے خطرات کے باوجود جمہوریت کے عظیم تہوار میں اپنی حصہ داری کو یقینی بناتے ہوئے گذشتہ انتخاب کے 54.75 فیصد کے مقابلے قریب ایک فیصد زیادہ کل 55.69 فیصد رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کیا ۔

ایڈیشنل چیف الیکشن افسر سنجے کمار سنگھ نے بدھ کو یہاں پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے آخری اعدادو شمار کو دستیاب کراتے ہوئے بتایاکہ سولہ اضلاع کے 71 اسمبلی حلقوں کے 55.59 فیصد رائے دہندوں نے ووٹنگ کی ہے جبکہ سال 2015 میں ان سیٹوں پر ہوئی ووٹنگ میں54.75 فیصد ووٹ پڑے تھے ۔ اس طرح اس بار 0.94 فیصد زیادہ رائے دہندوں نے ووٹ کیا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ جموئی ضلع کے چکائی اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ 65.38 فیصد جبکہ مونگیر ضلع کے جمال پور سیٹ کیلئے سب سے کم 46.39 ووٹنگ ہوئی ۔

سنجے کمار سنگھ نے بتایاکہ بدھ کو مکمل ہوئی ووٹنگ میں ارول ضلع کے ارول سیٹ پر 55.67 فیصد اور کرتھامیں 55.49 فیصد ، اورنگ آباد ضلع کے گوہ میں 59.73 ، اوبرا میں 55.06 ، نبی نگرمیں 75.84 ، کٹنبا میں 51.76 ، اورنگ آباد میں 53.12 اور رفیع گنج میں 55.78 ، بانکا ضلع کے امر پور میں 55.24 ، دھوریا میں 60.57 ، بانکا میں 62.31 ، کٹوریا میں 60.99 اور بیلہر میں 59.65 اور بھاگلپور ضلع کے کہلگاﺅں میں 61.95 اور سلطان گنج میں 52.07 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے ۔

ایڈیشنل چیف الیکشن افسر نے بتایاکہ بھوجپور ضلع کے سندیش اسمبلی حلقہ میں 52.73 فیصد ، بڑہرا میں 52.45 ، آرہ میں 47.67 فیصد، اگیاﺅں میں 52.08 ، تراری میں 55.35 ، جگدیش پور میں 54.16 اور شاہ پور میں 49 ، بکسر ضلع کے برہمپور میں 54.37 ، بکسر میں 56.27 ، ڈمراﺅں میں 54.79 اور راج پور میں 56.67 ، گیا ضلع کے گروا میں 62.07 ، شیر گھاٹی میں 62.75 ، امام گنج میں 58.64 ، بارہ چٹی میں 60.38 ، بودھ گیا میں 61.14 ، گیا نگر میں 49.49 ، ٹیکاری میں 59.77 ، بیلا گنج میں 61.29 ، اتری میں 54.80 اور وزیر گنج میں 56 فیصد رائے دہندوںنے اپنے حق رائے دیہی کااستعمال کیا ۔

سنجے سنگھ نے بتایاکہ جموئی ضلع کے سکندرا میں 52.82 فیصڈ ، جموئی میں 61.17 ، جھاجھا میں 61.30 اور چکائی میں 65.83 ، جہان آبادضلع کے جہان آباد میں 53.02 ، گھوسی میں 57.53 اور مخدوم پور میں 56.43 ، کیمور ضلع کے رام گڑھ میں 63.80 ، موہنیاں میں 59.52 ، بھبھوا میں 63.01 اور چین پور میں 64.39 ، لکھی سرائے کے سورج گڑھا میں 55.89 اور لکھی سرائے میں 52.49 ، مونگیر ضلع کے تارا پور میں 55 ، مونگیر میں 48.93 ، اور جمال پور میں 46.39 ، نوادہ ضلع کے رجولی میں 50.10 ، ہسوا میں 50.22 ، نوادہ میں 50.82 ، گوند پور میں 50.44 اور وارسلی گنج میں 48.42 فیصد ووٹ پڑے ہیں۔

چیف الیکشن افسر نے بتایاکہ پٹنہ ضلع کے مکامہ اسمبلی حلقہ میں 54.03 فیصد ، باڑھ میں 53.75 ، مسوڑھی میں 58.40 ، پالی گنج میں 54.83 اور بکرم میں 58.66 ، رہتاس ضلع کے چیناری میں 56.98 ، سہسرام میں 50.45 ، کرگہر میں 59.45 ، دینارا میں 56.35 ، نوکھا میں 50.88 ، ڈہری میں 52.57 ، کاراکاٹ میں 52.10 اور شیخ پورا ضلع کے شیخ پورا سیٹ پر 56.22 اور بربیگھا میں 52.77 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے ۔ بہار میں اس بار تین مراحل میں مکمل ہونے والے اسمبلی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی دس نومبر کو ہوگی ۔

غور طلب ہے کہ پہلے مرحلہ کے انتخاب میں ووٹروںنے جن قد آوروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید کر دیا ہے ان میں وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی ، وزیرتعلیم کرشن نند پر ساد ورما ، وزیر زراعت پریم کمار سنگھ ، محصولات کے وزیر رام نارائن منڈل ، لیبر وسائل کے وزیر وجے کمار سنہا ، کانکنی کے وزیر برج کشور بند اور ٹرانسپورٹ کے وزیر سنتوش کمار نرالہ ، سابق اسمبلی اسپیکر ادئے نارائن چودھری اہم ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...