نتیش کی قیادت میں الیکشن لڑنےپر ایل جےپی اراکین کو اعتراض

Source: S.O. News Service | Published on 8th September 2020, 12:42 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،8؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی ) بہار میں این ڈی اے کےاتحادیوں کے درمیان سیٹوں کی رسہ کشی  کے بیچ پیر کو نئی دہلی میں ایل جے پی  کے بہار پردیش کے پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں اراکین  نے اس بات پر زور دیا کہ اسمبلی الیکشن میں رام ولاس پاسوان کی پارٹی جے ڈی یو  کے مقابلے  میں  اپنے امیدوار میدان میں اتارے۔ 

 ذرائع کے مطابق میٹنگ میں تمام اراکین  اس بات پرمتفق تھے کہ لوک جن شکتی پارٹی کو  نتیش کمار کی قیادت میں اسمبلی الیکشن نہیں لڑنا چاہئے۔ اس میٹنگ میں  پارٹی صدر چراغ پاسوان بھی موجود تھے۔  میٹنگ میں تمام اراکین نے متفقہ طور پر حتمی فیصلےکا اختیار چراغ پاسوان کو دیا  ہےتاہم اس بات پر زور بھی دیاگیا کہ جے ڈی یو لیڈر یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کا ایل جےپی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہے اس لئے  ایل جے پی کو چاہئے کہ وہ جے ڈی یو امیدواروں کے خلاف اپنے امیدوار اتارے۔

 بتایاجارہاہے کہ ایل جے پی کے اراکین  اس رائےکے حامل ہیں کہ بہار کے عوام کو اب نتیش کمار سے  بہت زیادہ امید نہیں  رہ گئی ہے۔ کورونا وبا کے بیچ الیکشن منعقد کروانے کی وجہ سے عوام میں ان کے خلاف  ناراضگی بھی  ہے۔ 

 پارٹی ذرائع کے مطابق چراغ پاسوان کو کسی فرد واحد سے کوئی مسئلہ نہیں ہےمگر وہ ان امور کو  اٹھاتےرہیں گےجو بہار کےلئے اہم ہیں۔ 

 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...