کیا بہار این ڈی اے میں سب کچھ ٹھیک نہیں؟ نتیش کی آبادی کے حساب سے ریزرویشن کی مانگ پر بی جے پی غیر متفق

Source: S.O. News Service | Published on 31st October 2020, 8:44 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،31؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار انتخابات میں این ڈی اے میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں چل رہا ہے۔ اس کی مثال اس وقت نظر آئی جب وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک انتخابی ریلی سے مطالبہ کیا کہ ریزرویشن طبقہ کی آبادی کے حساب سے ہونا چاہیے، اگلے ہی دن مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے اس خیال کو مسترد کر دیا۔ نتیش کمار نے جمعرات کے روز والمیکی نگر کی انتخابی ریلی سے کہا تھا کہ وہ آبادی کی بنیاد پر ریزرویشن کے حامی ہیں۔ دراصل وزیر اعلیٰ نے اس بیان کے ذریعہ انتہائی پسماندہ طبقات کو مائل کرنے کی کوشش کی تھی۔

نتیش کے اس بیان کے اگلے ہی روز روی شنکر پرساد نے کہا کہ بی جے پی کی سوچ واضح ہے کہ ہم آئینی ریزرویشن کے حق میں ہیں اور ہم ایک جامع ہندوستان کا تصور کرتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت نے بھی اعلی ذات کے غریب لوگوں کو دس فیصد ریزرویشن دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت سب کو ساتھ لے کر چلنے کی حامی ہے۔ نامہ نگاروں نے جب ریزرویشن پر ایک اور سوال پوچھا تو روی شنکر پرساد نے کوئی جواب نہیں دیا اور، شکریہ کہہ دیا! دراصل، ریزرویشن کے سوال پر بی جے پی کو اعلی ذات کے ناراض ہونے کا خدشہ ہے۔

وزیر اعلی اور جے ڈی یو کے صدر نتیش کمار نے دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ سے قبل آبادی کے حساب سے ریزرویشن کا شوشہ چھوڑ کر نہ صرف اہم اور اپنی حلیف جماعت کو ناراض کرنے والا بیان دیا ہے بلکہ انہوں نے انتخابات میں داؤ بھی کھیلا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک آبادی کا تعلق ہے تو مردم شماری کے بعد ہی اس کا فیصلہ کیا جائے گا، یہ میرے ہاتھ میں نہیں ہے۔ اس کے بعد انہوں نے کہا، "آبادی کے حساب سے ریزرویشن دیا جانا چاہیے اور اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔ ہم تو چاہتے ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ طبقات کی آبادی کے مطابق سے اسے اسی مناسبت سے ریزرویشن کا فائدہ ملنا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ لوگوں نے مجھے پہلے کام کرنے کا موقع دیا ہے اور آگے بھی کام کرنے کا موقع دیں گے، تو ہم ترقیاتی کام جاری رکھیں گے۔ خیال رہے کہ بی جے پی دلتوں اور پسماندہ طبقات کو ذات کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کے حق میں نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...