تین مراحل میں ہوں گے بہار اسمبلی انتخابات، جانیے آپ کے ضلع میں کب ہوگی ووٹنگ!

Source: S.O. News Service | Published on 26th September 2020, 11:45 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ،26؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار میں اسمبلی انتخابات تین مراحل میں ہوں گے اور اس سلسلے میں تفصیلی جانکاری آج چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو دی۔ پہلے مرحلہ میں 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی جس میں 71 اسمبلی سیٹوں کو شامل کیا گیا ہے، دوسرے مرحلہ میں ووٹنگ 3 نومبر کو ہوگی جس میں 94 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے، اور تیسرے مرحلہ میں 7 نومبر کو 78 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ 10 نومبر کو ووٹ شماری ہوگی اور عوام کا فیصلہ سامنے آ جائے گا کہ وہ جے ڈی یو-بی جے پی اتحاد والی حکومت سے خوش ہیں، یا پھر آر جے ڈی-کانگریس اتحاد کو حکومت کا موقع دینا چاہتے ہیں۔

پہلے مرحلہ میں جہاں 16 اضلاع میں رائے دہندگان اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، وہیں دوسرے مرحلہ میں 17 اضلاع اور تیسرے مرحلہ میں 15 اضلاع کے ووٹرس اپنے ووٹ ڈالنے کا حق استعمال کریں گے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ بہار اسمبلی میں کل 243 نشستیں ہیں جن میں 38 سیٹیں ایس سی (شیڈولڈ کاسٹ) کے لیے اور 2 سیٹیں ایس ٹی (شیڈولڈ ٹرائب) کے لیے مختص ہیں۔ بہار میں 7 کروڑ 79 لاکھ ووٹرس ہیں جن میں خاتون ووٹر کی تعداد 3 کروڑ 39 لاکھ ہے۔

بہر حال، بہار کے باشندے اگر یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کے ضلع میں ووٹنگ کس مرحلے میں ہے، تو اس کی تفصیل اس طرح ہے۔

پہلا مرحلہ (28 اکتوبر کو): بکسر، بھوجپور، ارول، جہان آباد، اورنگ آباد، گیا، کیمور، روہتاس، نوادہ، شیخ پورہ، مونگیر، بانکا، جموئی اور لکھی سرائے۔

دوسرا مرحلہ (3 نومبر کو): گوپال گنج، مشرقی چمپارن، سیوان، شیوہر، مظفر پور، سارن، ویشالی، نالندہ، پٹنہ، بیگوسرائے، سمستی پور، بھاگلپور اور کھگڑیا۔

تیسرا مرحلہ (7 نومبر کو): مغربی چمپارن، سیتامڑھی، دربھنگہ، مدھوبنی، سپول، مدھے پورہ، سہرسہ، پورنیہ، ارریہ، کشن گنج اور کٹیہار۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...